Urdu News

ارنب گوسوامی کی گرفتاری کے خلاف بہار میں مظاہرہ ، بی جے پی کارکنوں نے پٹنہ میں شیو سینا ۔کانگریس کے خلاف کی نعرے بازی

پٹنہ ، 04 نومبر ( انڈیا نیرٹیو)

ممبئی میں ری پبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ارنب گوسوامی کی گرفتاری کے بعد ملک میں غم و غصے کا ماحول بن گیا ہے۔ بہارکی راجدھانی پٹنہ میں کانگریس دفتر پر بی جے پی کے کارکنوں نے جم کر ہنگامہ کیا ہے۔مظاہرہ میں بی جے پی ایم ایل اے سنجیو چورسیا شامل رہیں اور انہوں نے کہا کہ ارنب گوسوامی کی گرفتاری صحافی کے آزادی کے خلاف ہے۔

اس دوران راجدھانی واقع کانگریس دفتر پر بی جے پی نے مہاراشٹرا حکومت کو تاناشاہ بتاتے ہوئے مردہ آباد کے نعرے بھی لگائے۔ بی جے پی کارکنوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں شیوسینا اور کانگریس کی حکومت ہے۔ وہ اپنی من مرضی چلا رہے ہیں اور صحافیوں کو سچ بولنے سے روکنا چاہتے ہیں۔

واضح ہوکہ ری پبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی کو53 سال کے ایک انٹریئر ڈیزائنر اور ان کی ماں کی خودکشی کے معاملے میں ممبئی پولس نے بدھ کی صبح ان کے گھر سے گرفتار کر لیا۔ ارنب کوپولس علی باغ تھانہ لے کر گئی ہے۔ جہاں سے کچھ دیر میں انہوں مقامی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ انہیں ممبئی پولس نے مارا ہے۔ فی الحال ارنب گوسوامی علی باغ تھانہ کے اندر ہی ہیں۔ ارنب گوسوامی کی یہ گرفتاری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ان کے خلاف ٹی آرپی اسکیم معاملے کی جانچ چل رہی ہے۔

Recommended