Urdu News

انفارمیشن تکنیک نے کورونادور میں آئی پریشانیوں سے باہرنکالا: صدرجمہوریہ

انفارمیشن تکنیک نے کورونادور میں آئی پریشانیوں سے باہرنکالا: صدرجمہوریہ

انفارمیشن تکنیک نے کورونادور میں آئی پریشانیوں سے باہرنکالا: صدرجمہوریہ

نئی دہلی، 30دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

کورونا وائرس نے سماجی رشتوں، اقتصادی سرگرمیوں، صحت، تعلیم اور زندگی کے مختلف شعبوں میں بڑی تبدیلی کی ہے۔اس کے باوجود دنیا رکی نہیں۔

ڈیجیٹل انڈیا کے ویڑن کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب کہ ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈ دینے کا پورا عمل یعنی نامزدگی سے ایوارڈ دینے کی حتمی تقریب کی اسکریننگ سب کچھ آن لائن کیا جارہا ہے۔

صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈ -2020سے نوازا

الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت نیشنل انفارمیٹکس دو سالہ ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈ کااہتمام کرتا ہے جس کامقصد ای- حکمرانی میں اختراعی عمل اور سرکاری خدمات فراہم کرنے کے میکانزم کو ڈیجیٹل بنانے کی کوششوں کو فروغ دینا ہے۔

مرکزی وزیر قانون و انصاف، مواصلات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جناب روی شنکر پرساد، وزارت قانون و نصاف ، مواصلات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سکریٹری جناب اجے ساہنی اور دیگر عہدیداران مختلف مقامات بشمول پلینری ہال، وگیان بھون، نئی دہلی اور کلکتہ، بھوپال اور چنئی سے اس غیر روایتی تقریب میں شرکت کریں گے۔

یہ تقریب 30 دسمبر 2020 کو دن میں 11.00 بجے شروع ہو گی۔ دور درشن پر اسے براہ راست نشر کیاجائے گا اور این آئی سی سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر بھی اسے راست دیکھاجاسکتا ہے۔

قبل ازیں 2009 ، 2014 ،2016 اور 2018 میں ان ایوارڈوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ شروع میں اسے ویب رتنا ایوارڈ کے نام سے جانا جاتا تھا۔2014 تک یہ سلسلہ جاری رہا۔ 2016 میں اسے ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈ کا نیا نام دیا گیا۔

Recommended