Urdu News

بہارریاستی  کانگریس صدر نے ہائی کمان کو بھیجا استعفیٰ

بہارریاستی  کانگریس صدر نے ہائی کمان کو بھیجا استعفیٰ

بہارریاستی  کانگریس صدر نے ہائی کمان کو بھیجا استعفیٰ

پٹنہ ، 19 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

بہار قانون ساز اسمبلی انتخابات میں ناقص کارکردگی کے بعد کانگریس میں استعفیٰ کا دور شروع ہوگیا ہے۔ بہار ریاستی کانگریس کے انتخابی انچارج شکتی سنگھ گوہیل نے پارٹی کے قومی صدر کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا۔ اس کے بعد کانگریس کے ریاستی صدر مدن موہن جھا نے بھی جمعرات کو اپنااستعفی دے دیا ہے۔ خبر ہے کہ کانگریس ہائی کمان نے مدن موہن جھا کو دہلی طلب کیا ہے۔

مہاگٹھ بندھن کی شکست کی وجہ کانگریس کی ناقص کارکردگی

انتخابات میں کانگریس نے زیادہ سیٹ لینے کے چکر میں اس بات کا خیال نہیں کیا کہ وہ مضبوط سیٹ پر ہی انتخاب لڑے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ 70 سیٹوں پر انتخاب لڑنے کے بعد بھی کانگریس کو 19 سیٹیں ہی حاصل ہوئی۔ اس کا اثر پورے مہاگٹھ بندھن پر پڑا اور مہا گٹھ بندھن کو ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ زیادہ سیٹوں کے لیے کانگریس نے آرجے ڈی پر دباؤڈال کر لی تھی۔ اس حساب سے اس کی کارکردگی رہتی تو مہاگٹھ بندھن کی حکومت طے تھی۔

آر جے ڈی لیڈر شیوانند تیواری نے بھی کانگریس پر حملہ کیا تھا۔ کانگریس کے سینئر لیڈر طارق انور نے توسوال کیاہی ہے ۔گزشتہ دنوں کانگریس کے سینئر لیڈر اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بکھیل نے پارٹی کے نومنتخب ممبران اسمبلی سے ایک ۔ ایک  کرکےبات کی تھی اور اپنی رپورٹ اعلیٰ کمان کو دی تھی۔

Recommended