Urdu News

  مدھیہ پردیش میں ریوا-سدھی سیکشن پر دوہرے سرنگ پر کام مکمل 

جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش میں این ایچ 75 ای کے ریوا-سدھی سیکشن پر دوہرے سرنگ سمیت چورہاٹ بائی پاس پر کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے

جناب نتن گڈکری نے کہا  ہے کہ مدھیہ پردیش میں این ایچ 75 ای  کے ریوا-سدھی سیکشن. پر دوہرے سرنگ سمیت چورہاٹ بائی پاس پر کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے

دوہرے سرنگ بننے کے نتیجے میں جنگل میں جنگلی حیات کی نقل و حرکت میں کوئی دشواری نہیں ہوگی: جناب گڈکری

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے. ایک سلسلے وار ٹوئٹ میں بتایا کہ مدھیہ پردیش میں این ایچ 75 ای کے. ریوا-سدھی سیکشن پر دوہرے سرنگ سمیت چورہٹ بائی پاس پر کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ پائیدار ترقی اور انسان. فطرت اور جنگلی حیات کے ہم آہنگ بقائے باہمی کو یقینی بنانے کے وژن کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے. اس بائی پاس پر ایک دوہرے سرنگ کی تعمیر کے نتیجے میں جنگل میں .جنگلی حیات کی نقل و حرکت میں کسی طرح کی دشواری نہیں ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AQZU.jpg

دوہرے سرنگ بننے کے نتیجے میں جنگل میں جنگلی حیات کی نقل و حرکت میں کوئی دشواری نہیں ہوگی: جناب گڈکری

جناب گڈکری نے کہا کہ ٹریفک کے رخ موڑنے کے نتیجے میں. وہ قدرتی مسکن جہاں ‘سفید ٹائیگر موہن’ رہتا تھا، کو بحال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈر پاسز کی مناسب تعداد سڑک حادثات کے امکانات کو کم کرے گی. اور سڑک کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ. سرنگ کی تعمیر سے موہنیا گھاٹ پر آمدورفت میں حائل رکاوٹوں میں کمی آئے گی اور آمدورفت  میں آسانی ہو گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004A87M.jpg

جناب گڈکری نے کہا کہ نئے ہندوستان کو پائیداری کے ساتھ تبدیل کرنا وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ہماری گڈ گورننس کی پہچان ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ دوہرے ٹیوب ٹنل کی تعمیر سے ریوا سے سدھی کے درمیان. فاصلہ تقریباً 7 کلومیٹر کم ہو گیا ہے جس سے جیومیٹرکس میں بہتری آئی ہے. اور اس سے سفر کا وقت بھی 45 منٹ کم ہو ہوگیا ہے۔

جناب گڈکری نے کہا کہ نئے ہندوستان کو پائیداری کے ساتھ تبدیل کرنا. وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ہماری گڈ گورننس کی پہچان ہے۔

Recommended