Urdu News

مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی ناگا لینڈ کنکلیو میں مہمانِ خصوصی ہوں گے

پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی


کانوں کی وزارت شمال مشرق میں تلاش کو مزید فروغ دے گی

کانکنی ، کوئلہ اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی 31 اکتوبر ، 2022 ء کو ناگا لینڈ کے دیما پور میں چوموکیڈیما میں نیاتھو ریزورٹ میں منعقد ہونے والے پہلے شمال مشرقی جیولوجی اور کانوں کے وزراء کے اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ پرہلاد جوشی

کنکلیو کے پہلے اجلاس میں شمال مشرقی ریاستوں کے مختلف وزرائے مملکت کے درمیان تبادلۂ خیال ہو گا ۔  یہ غور و خوض بنیادی طور پر شمال مشرقی ریاستوں میں کانکنی اور ارضیاتی سرگرمیوں سے متعلق ہوگا۔ دوسرے اجلاس میں، وزیر جناب پرہلاد جوشی کو غور و خوض کا نصاب اور خلاصہ مزید کارروائی کے لئے پیش کیا جائے گا۔ تقریب کا اختتام ثقافتی پروگرام کے ساتھ ہوگا۔

مخصوص مسائل پر بات چیت کے لئے

یہ کنکلیو شمال مشرقی خطہ کے مخصوص مسائل پر بات چیت کے لئے. ایک موثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ کانوں کی وزارت. خطے کی ترقی کی خاطر معدنیات سے مالا مال شمال مشرقی ریاستوں میں تلاش کی. سرگرمیوں اور کانوں کی نیلامی کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہے ۔

کانکنی کی سرگرمیوں کی مسلسل حوصلہ افزائی

 کانوں کی وزارت پورے ملک میں معدنیات کی تلاش. ارضیاتی اور دیگر کانکنی کی سرگرمیوں کی مسلسل حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ ان کوششوں کے سلسلے میں، کانکنی کے شعبے سے متعلق مسائل پر تمام ریاستوں کے درمیان بات چیت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے. ، اس سال ستمبر میں حیدرآباد میں کانکنی کے وزراء کی ایک قومی کانفرنس منعقد کی گئی تھی ۔ کانفرنس کے دوران صدر سے خصوصی طور پر ، شمال مشرقی خطہ کے لئے ایک کانفرنس منعقد کرنے کی درخواست کی گئی تھی. اور کانکنی، کوئلہ اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے اس پر اتفاق کیا تھا ۔

Recommended