Urdu News

کانگریس نے وزیر اعظم سے بہار کے عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا

کانگریس نے وزیر اعظم سے بہار کے عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا

کانگریس نے وزیر اعظم سے بہار کے عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا

نئی دہلی ،یکم نومبر (انڈیانیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی بہار میں جاری اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں این ڈی اے امیدواروں کے لیے انتخابی مہم میں آج بہار میں ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے یہ معلومات اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ اس کے بعد کانگریس پارٹی نے اس پرطنز کسا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ’میں اتوار کے روز بہار کے لوگوں کے درمیان رہوں گا۔ جمہوریت کے مہاپروا میں چھپرا ، سمستی پور ، موتیہاری اور بگہا کے جلسہ عام میں عوام کا آشیر وادد لوں گا۔‘ کانگریس کے قومی ترجمان پون کھیڑا نے اس ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پانچ سوالات کئے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔

پون کھیڑا نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ امید ہے کہ آپ بہار کے 5 کروڑ بے روزگار لوگوں سے اس دورے میں معافی مانگیں گے ۔ مظفر پور واقعہ کے ملزم کو ٹکٹ دینے پر ،بہار کی صحت کی خدمات کے آئی سی یومیں پہنچنے اورمونگیر قتل عام و بہار کے مزدوروں کے معاملہ پر معافی مانگیں گے۔ کانگریس لیڈرنے کہا کہ بی جے پی حکومت لوگوں کو صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرتی ہے۔ عوامی مسائل سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

Recommended