Urdu News

کانگریس پارٹی اور اس کے قائدین نے ملک کے پہلے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا

کانگریس پارٹی اور اس کے قائدین نے ملک کے پہلے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا

کانگریس پارٹی اور اس کے قائدین نے ملک کے پہلے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا

نئی دہلی ، 14 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

آزاد ہندستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش کے موقع پر ، تمام ملک کے ساتھ ، کانگریس پارٹی اور اس کے قائدین نے ملک کے پہلے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا اور پنڈت نہرو کو یاد کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ پنڈت نہرو بڑے دل اور وژن والے سوچ کے آدمی تھے۔ انہوں نے بھائی چارہ ، مساوات اور جدید نظریہ کے ساتھ ملک کی بنیاد رکھی۔ راہل نے کہا کہ ہمیں ان اقدار کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

کانگریس پارٹی نے اپنے سرکاری ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے ٹویٹ کرکے پنڈت نہرو کو یادکیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’پنڈت نہرو جی کا خیال تھا کہ جمہوریت کی حدود میں معاشی مساوات کو شامل کرنابھی ضروری ہے۔ معاشی مساوات کے بارے میں نہرو کا یہ نظریہ آج بھی اہمیت کا حامل ہے۔ ‘‘

پارٹی کے جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی اپنے بیان میں نہرو کو یاد کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’ کسی سرمایہ دارانہ معاشرے کے طاقت ورلوگوں کواگربے لگام چھوڑ دیا جاتا ہے ، تو امیر امیر تر اور غریب مزیدغریب ہوتے چلے جاتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پنڈت نہرو 14 نومبر 1889 کو الہ آباد (اب پریاگراج) ، اتر پردیش میں پیدا ہوئے تھے۔ پنڈت نہرو بچوں کو زیادہ پسند کرتے تھے اور بچے انہیں چچا نہرو کہتے تھے۔ اسی وجہ سے ، پنڈت نہرو کی یوم پیدائش کو یوم اطفال کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔

لوک سبھامیں پنڈت جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش کے موقع پریادکیاگیا

پنڈت جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش کے موقع پر ہفتہ کے روز پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلاکے ساتھ، راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد ، پارلیمنٹ کے متعدد ممبران اور سابق ممبران پارلیمنٹ نے ان کی تصویر کو خراج تحسین پیش کیا۔

لوک سبھا کے جنرل سکریٹری اسنیہلتا شریواستو اور لوک سبھا سکریٹریٹ میں سکریٹری اتل کمار سنگھ نے بھی پنڈت نہرو کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس پروگرام میں شریک افراد کو لوک سبھا سیکریٹریٹ کے ذریعہ ہندی اور انگریزی میں شائع ہونے والے پنڈت جواہر لال نہرو کی سوانح حیات پر مشتمل ایک کتابچہ پیش کیا گیا۔

اس وقت کے صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر ایس۔ رادھا کرشنن نے 05 مئی 1966 کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں پنڈت جواہر لال نہرو کی تصویر کی نقاب کشائی کی تھی۔

Recommended