Categories: قومی

جنوری 2020 سے اب تک226 دہشت گرد ہلاک : سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل

جنوری 2020 سے اب تک226 دہشت گرد ہلاک : سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل

نئی دہلی ، 19مارچ (انڈیا نیرٹیو)

جمعرات کو سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے نئے مقرر ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے جے کے پولیس اور ہندوستانی فوج کے ساتھ مل کر جنوری 2020 سے اب تک 226 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔

دارالحکومت دہلی کے سی جی او کمپلیکس میں پریس کانفرنس کے دوران ، سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ نے کہا ، "سال 2020 میں مجموعی طور پر 215 دہشت گرد مارے گئے تھے ، جب کہ 2021 میں17مارچ تک 11دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان دہشت گردوں میں جیش کمانڈر سجاد افغانی بھی شامل ہے ، جو حال ہی میں شوپیاں مقابلے کے دوران مارا گیا تھا۔ اس سلسلے میں ، سنگھ نے کہا کہ جنوری 2020 کے بعد سے اب تک کل آٹھ دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالے ہیں۔

سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل نے یہ بھی بتایا کہ جنوری 2020 سے اب تک مجموعی طور پر 275 حملے اور انکاؤنٹر ہوچکے ہیں۔

جموں و کشمیر کا آپریشن کچھ اس طرح تھا

دہشت گرد ہلاک – 226

پکڑے گئے دہشت گرد – 296

دہشت گردوں کی خود سپردگی – 08

378 اسلحہ برآمد

آئی ای ڈی بر آمد41

انکاو

¿نٹر اور حملہ 275

ایل ڈبلیو ای پر بھی سی آر پی ایف نے کسی نکیل

سی آر پی ایف ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ نے کہا کہ مسلسل کارروائیوں اور فائر پاور سے ماؤنوازوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے ذریعہ ماؤنوازوں کے علاقے کو محدود کردیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز ماؤنواز وں کے گڑھ کے نام سے جانے والے علاقوں میں داخل ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نکسل سے متاثرہ علاقوں میں 18 فارورڈ آپریٹنگ اڈے بھی قائم کردیئے گئے ہیں تاکہ ان کی پہنچ کو بڑھایا جاسکے اور امن و امان قائم کیا جاسکے۔ اس کے نتیجے میں انٹیلیجنس ان پٹس کی بنیاد پر کاروائیوں میں تیزی آئی ہے اور ضرورت پڑنے پر فوری کارروائی کرنے میں دستے اہل ہوئے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل کے مطابق ، حراست میں لینے والوں اور ہتھیار ڈالنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سال 2020 میں 56 اور 2021 میں اب تک 141 نکسلی پکڑے جاچکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ سال 2020 ، 340 اور 2021 میں اب تک 108 نکسلی تشدد کے راستے چھوڑ کر ہتھیار ڈال چکے ہیں۔

سال 2020 ، 32 اور 2021 میں اب تک پانچ نکسلی ہلاک ہوچکے ہیں۔ دو دن پہلے یعنی 16 مارچ کو 205 کوبرا اور بہار پولیس نے بہار کے گیا ضلع میں چار نکسلیوں کو ہلاک کیا ہے۔ ان میں 10 لاکھ کا انعامی زونل کمانڈر امریش سنگھ اور تین ڈپٹی زونل کمانڈر شامل تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago