نئی دہلی ، 07 اگست (انڈیا نیرٹیو)
کانگریس رہنما راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت بحال ہونے کے بعد کانگریس سمیت ہندوستان کے حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
کانگریس کے سینئر لیڈر اور ایم پی پی چدمبرم نے پیر کو کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ لوک سبھا اسپیکر نے آج فیصلہ لیا۔ اب راہل گاندھی لوک سبھا میں حصہ لے سکتے ہیں۔ راہل گاندھی کی رکنیت کی بحالی پر کانگریس کارکنوں نے بھی ڈھول بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے پارٹی لیڈروں کو مٹھائی کھلا کر جشن منایا اور راہل گاندھی کو مبارکباد دی۔
سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت بحال ہوگئی ہے۔ لوک سبھا کے اسپیکر نے بغیر کسی تاخیر کے راہل گاندھی کی رکنیت بحال کر دی ہے۔ اس کے لیے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی سزا پر روک لگانے کے بعد آج ان کی لوک سبھا کی رکنیت بحال کردی۔ نچلی عدالت کے مودی سرنام ہتک عزت کیس میں دو سال کی سزا سنائے جانے کے بعد عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت ان کی رکنیت ختم کر دی گئی۔ اس کے بعد انہیں سرکاری بنگلہ بھی خالی کرنا پڑا۔ 4 اگست کو سپریم کورٹ نے انہیں دو سال کی سزا سنانے کے عدالتی فیصلے پر روک لگا دی تھی۔ لوک سبھا سکریٹریٹ نے آج سپریم کورٹ کے فیصلے کے سلسلے میں ان کی رکنیت کی بحالی کا اعلان کیا۔ راہل گاندھی کو مارچ میں اپنی رکنیت سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…