مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال ’نشنک‘ کوواتاین لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

نئی دہلی:22 نومبر(انڈیا نیرٹیو)

مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک کو آج ورچوول طریقے سے منعقدہ ایک تقریب میں واتاین لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر نہرو سینٹر، لندن کے ڈائرکٹر اور مشہور مصنف ڈاکٹر امیش ترپاٹھی مہمان خصوصی تھے۔ واتاین کی چیئرمین، میرا کوشک، سینٹرل ہندی بورڈ، آگرہ کے نائب چیئرمین اور شاعر انل شرما جوشی اور وانی پرکاشن کی ایگزیکٹیو ڈائرکٹر، آدیتی مہیشوری بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

ایوارڈ عطا کرنے کے لیے واتاین ، برطانیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے کہا کہ کثرت میں وحدت بھارت کی شناخت ہے اور ہماری ثقافت میں زبانوں کی خصوصی اہمیت ہے۔ ثقافت اور زبان ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہیں۔ جیسے جیسے زبان مضبوط ہوتی ہے ویسے ویسے ہی ثقافت اور تہذیب کو توسیع حاصل ہوتی ہے۔ اسی طرح لکھنے سے ملک کی تہذیب اور ثقافت بھی مضبوط ہوتی ہے۔

وزیرتعلیم نے کہا ان کی تحریروں نے ہمیشہ غریبوں اور مظلوموں کو پیش کیا ہے اور ان کے سبھی گیت ہندستانی زندگی کے اقدار ہندستانیت اور قومیت کے لئے وقف ہیں۔ پوکھریال نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے وڑن پر مبنی نئی تعلیمی پالیسی 2020 نے زبان اور ثقافت کو مرکز میں رکھا ہے اور بچوں کو مادری زبان سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس پالیسی کے توسط سے نوجوان اپنے کریئر میں مزید بلندیوں تک پہنچنے میں اہل ہوں گے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…