Categories: قومی

الیکشن کمیشن کے ذریعہ تشہیر پر پابندی کے خلاف دھرنے پر بیٹھیں گی ممتا بنرجی

مسلمانوں کو متحد ہوکر ووٹنگ کرنے اور سینٹرل فورس کے خلاف اکسانے والے بیان بازی کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور حکمراں جماعت ممتا بنرجی کی تشہیر پر 24گھنٹے کی روک لگادی ہے۔ یہ پابندی آج رات 8بجے سے کل رات 8بجے تک جاری رہے گی۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے دو معاملوں میں ممتا بنرجی کے خلاف نوٹس جاری کیا تھا اور ان سے جواب مانگا تھا۔اپنے نوٹس میں الیکشن کمیشن نے الزام عاید کیا تھا کہ ممتا بنرجی نے مذہبی بنیاد پر ووٹ مانگ کر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ مرکزی فورسیز کے خلاف بیانات دینے کے معاملے میں بھی الیکشن کمیشن نے ممتا بنرجی کو نوٹس دیا تھا۔

ممتا بنرجی نے ان دونوں معاملے میں نوٹس کا جواب دیا تھا۔انھوں نے اپنے جواب میں کہا تھا کہ کمیشن کسی اور کے اشارے پر کام کررہی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بی جے پی کے خلاف تمام جماعتوں کو متحد ہونے کی اپیل کرتی رہیں گی۔

قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن کے ذریعہ نوٹس جاری کیے جانے کے بعد ممتا بنرجی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ مرکزی فورسیز کے خلاف نہیں ہیں بلکہ اس بات سے خفا ہیں کہ امت شاہ کے اشارے پر مرکزی فورسیز کام کررہی ہیں۔انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ووٹروں کو ڈرایا جارہا ہے۔ اس پورے معاملے میں کمیشن نے کہا کہ ممتا بنرجی کو 6اور7اپریل کو جو نوٹس دئیے گئے تھے، ممتا بنرجی اپنے جواب سے کمیشن کو مطمئن نہیں کرسکی ہیں۔

یہاں غور طلب ہے کہ 13 اپریل کو ممتا بنرجی شمالی 24پرگنہ میں تین ریلیاں کرنے والی تھیں، لیکن الیکشن کمیشن کے ذریعہ 24 گھنٹوں کی پابندی عائد کیے جانے کے بعد اب وہ یہ ریلیاں نہیں کر پائیں گی۔

دوسری طرف الیکشن کمیشن کے ذریعہ 24 گھنٹے کے لئے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی عاید کئے جانے کی سخت تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ”الیکشن کمیشن غیر جمہوری اور غیر آئینی طریقے سے کام کر رہی ہے اور صرف بی جے پی کی بات سن رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف میں کولکاتا میں دھرنے پر بیٹھوں گی۔“

ممتا بنرجی نے کہا کہ کل (13 اپریل کو) وہ دھرم تلہ کے میوروڈ واقع گاندھی مورتی کے قریب 12 بجے سے دھرنے پر بیٹھیں گی۔ترنمول کانگریس کے ترجمان ڈیریک او برائن نے بھی الیکشن کمیشن کے فیصلے کی تنقید کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کمیشن نے یہ فیصلہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ کس کے اشارے پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12 اپریل کا دن جمہوریت کے لیے سیاہ دن ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago