Urdu News

جناب نتین گڈکری نے یوگا کے ساتویں بین الااقوامی دن کے موقع ویبینا ر سے خطاب کیا

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں اور چھوٹی بہت چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعتوں کے وزیر جناب نتین گڈکری

 

 
 

نئی دہلی ، 21 جون ، 2021 :  سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں اور  چھوٹی بہت چھوٹی اوسط درجے کے وزیر جناب نتین گڈکری نے کہا کہ یوگا کو مقبول بنایا جانا چاہیے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کوآسن کرنا چاہیے ۔ یوگا کے ساتویں  بین الا اقوامی دن کے موقع پر ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے   انہوں نے کہا کہ یوگا تمام بیماریوں کو جڑ  سے ختم کر دیتا ہے  اور لوگوں کی زندگی سے تکلیفوںکو دور کرتا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یوگا کی عالمگیریت یوگا کی کلاسوں اور تربیت مختلف زبانون میں گرام پنچایت سطح پر منعقد ہونی چاہیے  اور سبھی ممکنہ ٹیکنالوجیوں کی مدد لینی چاہیے۔ جناب گڈکری نے کہا کہ یوگا ایک سائنس ہے  جس کے نہ ختم ہونے  والے فوائد ہیں ۔

 جناب گڈکری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے یوگا مشق کو ایک عالمی درجہ دیا ہے  اور یوگا کے فوائد اور اہمیت سے لوگوں کو بہ خبر رکھنے کے لئے ایک خصوصی عالمی دن شروع کیا ہے۔

دفاع کے وزیر مملکت    جناب شری پد یسونائک نے بھی ویبینار سے خطاب کیا اور کہا کہ ان کی زندگی میں بھی یوگا کا ایک خصوصی مقام رہا ہے کیونکہ انہوں نے  7 سال سے آیوش وزارت کی خدمت انجام دی ہے۔ وزیر موصوف  نے کہا   کہ ملک بھر میں تمام یوگا  کرنے والوں کی جافشانی  کی وجہ سے آج اسے گھر گھر میں کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ یوگا کو ہر ایک کے لئے روز مررہ کےمعمولات کا ایک حصہ بننا چاہیے۔ 


 

 

Recommended