قومی

وزیر اعظم مودی نے بھوپال میں پانچ وندے بھارت ایکسپریس کو دکھائی ہری جھنڈی

بھوپال، 27 جون (انڈیا نیرٹیو)

 وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو مدھیہ پردیش میں اپنے قیام کے دوران دارالحکومت بھوپال کے رانی کملا پتی اسٹیشن سے پانچ وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائی۔ دو وندے بھارت ٹرینیں بیک وقت رانی کملا پتی اسٹیشن سے اندور اور جبل پور کے لیے روانہ ہوئیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نے تین دیگر وندے بھارت ٹرینوں کو بھی ورچوئلی طور پر ہری جھنڈی دکھائی۔

اس سے پہلے وزیر اعظم مودی صبح 10:30 بجے فضائیہ کے خصوصی طیارے سے بھوپال کے راج بھوج ہوائی اڈے پر پہنچے۔ یہاں گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا اور بی جے پی کے ریاستی صدر وی ڈی شرما نے ان کا استقبال کیا۔

اس کے بعد وزیر اعظم مودی بذریعہ سڑک رانی کملا پتی اسٹیشن پہنچے۔ یہاں وزیر اعظم کا استقبال وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، ریاستی بی جے پی صدر وشنو دت شرما، طبی تعلیم وزیر وشواس سارنگ، مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر، جیوتی رادتیہ سندھیا نے کیا۔ وزیر اعظم مودی کے ساتھ ریلوے کے وزیر اشون ویشنو بھی موجود تھے۔

رانی کملا پتی اسٹیشن پر لوگوں کا استقبال قبول کرنے کے بعد، وزیر اعظم مودی پہلے وندے بھارت ایکسپریس کے اندر گئے اور ان طلبا سے ملاقات کی جو نئی شروع ہونے والی وندے بھارت ٹرین میں سفر کریں گے۔ ٹرین میں ساگر پبلک اسکول اور دیگر اسکولوں کے طلبا  نے وزیر اعظم کو اپنے ہاتھوں سے بنائی گئی پینٹنگز اور خاکے پیش کیے۔

وزیر اعظم کو اپنے درمیان پاکر اسٹیشن پر موجود لوگ خوش نظر آئے۔ وزیر اعظم اسکولی بچوں اور عملے کے ارکان سے بات چیت کے بعد وندے بھارت ایکسپریس سے باہر آئے۔ اس کے بعد انہوں نے وندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago