وزیر اعظم نے مغربی فریٹ کوریڈور کو قوم کے نام وقف کیا

PM NarendraModi dedicates New Rewari – New Madar section of

Western Dedicated Freight Corridor to the Nation

نئی دہلی ، 07 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے مغربی ڈیڈیکیٹد فریٹ کوریڈور (ڈبلیو ڈی ایف سی) کے 306 کلومیٹر طویل ریواڑی-نیو مدار سیکشن کا افتتاح کیا ۔

وزیر اعظم نے نیو اٹیلی سے نیو کشن گڑھ تک بجلی کے ذریعہ چلنے والی دنیا کی پہلی ڈبل اسٹیک (1.5 کلومیٹر لمبی کنٹینر ٹرین) کوجھنڈی دکھا کربھی روانہ کیا۔

وزارت ریلوے کے مطابق ، ہندستانی ریلوے 81 ہزار کروڑ کی لاگت سے دو فریٹ کوریڈورز تیار کررہی ہے۔ مغربی فریٹ کوریڈور 1506 کلومیٹر لمبی ہے۔

یہ جے این پی ٹی ممبئی کو دادری اتر پردیش سے جوڑ ے گا۔ ڈبلیو ڈی ایف سی کا 306 کلومیٹر طویل نیو ریواڑی-نیو مدار سیکشن 5800 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے۔

ایسٹرن ڈیڈیٹکیٹڈ فریٹ کوریڈور (ای ڈی ایف سی)کی لمبائی 1875 کلومیٹر ہے۔ یہ لدھیانہ پنجاب کو ڈانکونی مغربی بنگال سے مربوط کرے گا۔

ای ڈی ایف سی کا 351 کلومیٹر لمبا نیا بھاوپور۔ نیا خورجہ سیکشن اتر پردیش میں واقع ہے اور یہ 5750 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…