Urdu News

چین کی سرحد پر تعیناتی کے لیے 100کے -9 وجرہاوتزر توپ خریدنے کی تیاری

کے9 وجرہاوتزر توپ

2017 میں فوج کے لیے کے-9 وجر توپوں کے 100 یونٹ خریدے گئے تھے

ایل اے سی کے لحاظ سے نئی 100 توپوں  میں بہت سی تبدیلیاں کی جائیں گی

نئی دہلی، یکم جنوری

 وزارت دفاع نے 100کے-9 وجر-ٹی سیلف پروپیلڈ ہاوتزر کی خریداری شروع کی ہے۔ ایل اینڈ ٹی کو جلد ہی معاہدے کی بات چیت شروع کرنے کے لیے ایک درخواست برائے تجویز (ایف ایف پی) جاری کر دی گئی ہے۔

 ان 100 توپوں میں بہت سی تبدیلیاں کی جائیں گی جو خاص طور پر چین کی سرحد پر تعینات کی جائیں گی۔ 38 کلومیٹر کی رینج کے ساتھ، یہ کے-9 وجر  توپ 15 سیکنڈ میں 3 گولے فائر کر سکتی ہے۔ ‘میک ان انڈیا’ مہم کے تحت یہ توپیں جنوبی کوریا کی ایک کمپنی کے ساتھ مل کر گجرات کے شہر سورت میں تیار کی گئی ہیں۔

2017 میں، وزارت دفاع نیکوریا کی کمپنی ہانوا ٹیک ون سے کے9بجر ٹی 55 ایم ایم /52 کیلبر توپوں ی سو یونٹ (پانچ ریجمینٹ) سپلائی کے لئے چار ہزار 500 کروڑ روپے کا قرار کیا تھا۔

 اس میں دس توپیں پوری طرح تیار حالت میں  ملی تھیں، جنہیں نومبر 2018 میں فوج میں شامل کیا گیا تھا۔ باقی90ٹیک میک ان انڈیا مہم ک ے تحت لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) کمپنی نے سورت(گجرات کے ہجیرا میں تیار کئے ہیں۔

 فیکٹری میں تیار کیا گیا سو واں ٹینک ایل اینڈ ٹی نے 18 فروری،2021 کو فوجی سر براہ جنرل ایم ایم نرونے کو سونپا تھا۔

 پبلک سیکٹر کمپنی کے پاس رکھی گئی 100 توپوں کا ابتدائی آرڈر اصل میں صحرا کے لیے تھا، لیکن مشرقی لداخ کی سرحد پر چین کی طرف سے بڑی تعداد میں فوجیوں اور ہتھیاروں کی تعیناتی کے جواب میں، بھارت نے بھی لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ آرڈر دیا ہے۔

Recommended