Categories: قومی

اترا کھنڈ وزیر اعلیٰ قضیہ: کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی

اتراکھنڈ میں باربار وزیراعلیٰ تبدیل کرنا عوام کی توہین : کانگریس

کانگریس نے اتراکھنڈ میں بار بار وزیر تبدیل کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اتراکھنڈ کے عوام کی توہین قرار دیا اور کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی قیادت ریاست میں سیاسی عدم استحکام پیدا کر کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کررہی ہے ۔

کانگریس کے اتراکھنڈ کےانچارج دیویندر یادو ، سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت ، ریاستی صدر پریتم سنگھ اور کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے ہفتے کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی آئینی ذمہ داریوں کا حوالہ دے کر ریاست میں سیاسی عدم استحکام پید کر کے اتراکھنڈ کے عوام کو گمراہ کر رہی ہے ۔

مسٹر یادو نے وزیر اعلی تیرتھ سنگھ راوت کے استعفے کو اتراکھنڈ کے عوام کے ساتھ دھوکا قرار دیا اور کہا کہ ریاست میں بھاری اکثریت کے باوجود بی جے پی کے پاس ریاست کو چلانے کے لئے کوئی ایسا لیڈر نہیں ہے جو وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے موثر انداز میں کام کر سکے۔

مسٹر سرجے والا نے اس تبدیلی کو اتراکھنڈ کے عوام پر زیادتی ، مظالم اور دھوکہ دہی قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی کی مرکزی قیادت اتراکھنڈ کی ترقی کو روک کر ریاست کے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے ۔

سابق وزیراعلی ہریش راوت نے بیمار ہونے کی وجہ سے فون پر ہی پریس کانفرنس میں وزیر اعلی کو بار بار تبدیل کرنے کی مشق کو قابل مذمت قراردیا کہا کہ بی جے پی کا اس طرح کا ہائی ڈرامہریاست کے عوام کی توہین ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago