Categories: قومی

بحریہ اور کوسٹ گارڈ اب سمندری طوفان یاس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار

بحریہ نے پہلے ہی متاثرہ علاقوں میں تین بحری جہاز ، سیلاب سے بچاو اور غوطہ خور ٹیمیں تعینات کی

آئی سی جی نے ڈورنیر طیارے ، جہاز وں، میڈیکل ٹیموں اور ایمبولینس کواسٹینڈ بائی پر رکھا

بحریہ اور انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے سائیکلونک طوفان تاوتے سے نمٹنے کے بعد اب 'یاس' کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی تیاریوں کو تیز کردیا ہے۔ خلیج بنگال اور شمال مغربی سمت کی سمت بڑھتے ہوئے طوفان پر ہندوستانی بحریہ کی گہری نظر ہے۔ بحریہ نے پہلے ہی تین بحری جہاز ، سیلاب سے بچاو ، غوطہ خور ٹیمیں تعینات کی ہیں۔ آئی سی جی نے اپنے بحری جہاز اور طیارے بھی بچاو اور امدادی کاموں کے لیے اسٹینڈ بائی پر رکھے ہیں۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران طوفان 'یاس' کے شمالی انڈمان سمندری حدود میں تیز ہونے کا امکان ہے۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ماہی گیروں کو طوفان 'یاس' کے پیش نظر 22-24 مئی کے دوران جنوب مشرق اور مشرقی وسطی خلیج بنگال، انڈمان بحر ، انڈمان اور نیکوبار جزیرے مین نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔ اس کے علاوہ 23 سے 25 مئی تک ماہی گیروں کو وسطی اور شمالی خلیج بنگال جانے سے بھی روکا گیا ہے۔ پیشن گوئی کے مطابق ، 22 مئی کے آس پاس شمالی بحر انڈمان اور اس کے ملحقہ مشرقی وسطی خلیج بنگال کے اوپر کم دباؤکا اییریا بننے کا امکان ہے۔ اگلے 72 گھنٹوں میں اس کے سائیکلونک طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ اس کے شمال مغرب کی جانب بڑھنے اور 26 مئی کی شام کواڈیشہ ۔مغربی بنگال کے ساحلوں پر پہنچنے کاامکان ظاہر کیاگیا ہے۔ شمالی انڈمان بحر میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کم دبا وکا ایریا سائکلونک طوفان کے طورپر تیز ہونے کا امکان ہے۔

آئی سی جی نے طوفان 'یاس' کا مقابلہ کرنے کے لئے مشرقی ساحل پر وسیع احتیاطی تدابیر کا آغاز کیا ہے۔ کوسٹ گارڈ ڈورنیر طیارے اور جہاز وں، طبی ٹیموں اور ایمبولینس کواسٹینڈ بائی پر رکھا ہے۔ تمام ساحلی علاقوں ، بحری جہاز اور ہوابازی کے یونٹوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ خلیج بنگال میں موسم کی پیشرف پرسخت نگرانی کی جارہی ہے۔ تمل ناڈو ، پڈوچیری ، آندھرا پردیش ، اڈیشہ ، مغربی بنگال نیز انڈمان اور نیکوبار جزیروں میں آئی سی جی ریموٹ آپریٹنگ اسٹیشن (آر او ایس) موسم کے بارے میں مسلسل الرٹ پیغامات دے رہے ہیں۔ ایم ایم بی ریڈوپر انگریزی اور مقامی زبانوں میں مستقل وقفے پر تاجر جہازوں ، ماہی گیری کی کشتیوں ، ماہی گیری کے سروے ، تحقیق میں مصروف جہاز وں، آئل رِگس ، رہائشی بارج ، آف شور ڈیولپمنٹایریا (او ڈی اے) وغیرہ کے جہازوں کو محتاط کرنے کے لئے نشر کیا جا رہا ہے۔

ہندوستانی بحریہ بھی طوفانی کی نقل و حرکت پرقریب سے نگرانی کر رہی ہے۔ مغربی بنگال اور اڈیشہ خطے میں ایسٹرن نیول کمانڈ اور بحریہ کے انچارج افسران نے طوفان 'یاس' کے اثرات سے نمٹنے کے لئے ابتدائی تیاری مکمل کرلی ہے۔ ضرورت کے وقت ساحلی علاقوں میں امداد فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ سے مستقل رابطے میں ہے۔ تیاریوں کے حصے کے طور پر آٹھ سیلاب سے متعلق امدادی ٹیمیں اور چار غوطہ خورٹیمیں موجودہ وسائل کو بڑھانے کے لئے اڈیشہ اور مغربی بنگال میں تعینات کی گئیں ہیں۔ اڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحل کے سب سے زیادہ ممکنہ متاثرہ علاقوں میں انسانی مدد اور آفت راحت (ایچ اے ڈی آر)کے لئے چار بحریہ کے جہاز غوطہ خوری اور میڈیکل ٹیموں کے ساتھ اسٹینڈ بائی پر ہیں۔ متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کرنے ،متاثرین کو نکالنے اور ضرورت کے مطابق امدادی سامان ہوا میں گرانے کے لئے بحریہ کے جہازوں کو نیول ایئر کرافٹ اسٹیشن وشاکھاپٹنم میں آئی این ایس دیگا اور چنئی کے پاس آئی این ایس راجالی میں تیار رکھا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago