Urdu News

وزیر اعظم کا کووڈ کی روک تھام کے لیے چھوٹے چھوٹے کنٹن منٹ زون بنانے پر زور

وزیر اعظم کا کووڈ کی روک تھام کے لیے چھوٹے چھوٹے کنٹن منٹ زون بنانے پر زور

وزیر اعظم کا کووڈ کی روک تھام کے لیے چھوٹے چھوٹے کنٹن منٹ زون بنانے پر زور

وزیر اعظم نریندر مودی نے کووڈ انیس کے بڑھتے معاملوں کو موثر طور سے روکنے کے لیے چھوٹے چھوٹے کنٹن منٹ زون قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ بھارت میں کووڈ کی صورت حال کے بارے میں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ، انہوں نے ریاستوں سے زور دے کر کہا کہ وہ اپنی کوششیں جنگی پیمانے پر تیز کریں ۔

 جناب مودی نے کہا کہ مہاراشٹر ، چھتیس گڑھ ، پنجاب ، مدھیہ پردیش ، گجرات اور دوسری ریاستیں پہلی لہر کی انتہا کو پار کر چکی ہیں ، جب کہ بعض دوسری ریاستیں بھی تیزی سے ، اِس جانب بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کے لیے فکر اور تشویش کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پہلی لہر کاPeak Time پہلے ہی پار کرچکا ہے اور اِس مرتبہ اِس بیماری کے پھیلنے کی رفتار پہلی لہر کے مقابلے زیادہ تیز ہے ۔ 

جناب مودی نے مایوسی کا اظہار کیا کہ بعض ریاستوں میں لوگ پچھلی مرتبہ کے مقابلے لاپرواہ ہو گئے ہیں اور انتظامیہ بھی سست دکھائی دیتی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چیلنج سے بھری صورتحال پھر ابھر رہی ہے ۔ انہوں نے ریاستوں سے زور دے کر کہا کہ وہ جانچ کرنے ، پتہ لگانے ، علاج کرنے ، کووڈ سے بچاو کے طریقے اپنانے اور کووڈ کے بندوبست پر توجہ مرکوز کریں ۔

 وزیر اعظم نے ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ کووڈ انیس کی جانچ پر توجہ دیں اور 70 فیصدRT-PCR ٹسٹ کرنے کا نشانہ رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیلنجوں کے باوجود ہمارے پاس بہتر تجربہ ، وسائل اور کووڈ کے ٹیکے موجود ہیں ، جو پہلے کبھی نہیں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی شراکت داری کے ساتھ ہمارے محنتی ڈاکٹروں اور حفظانِ صحت کے اسٹاف نے صورت حال سے نمٹنے میں کافی مدد کی ہے اور وہ لوگ اب بھی ایسا کررہے ہیں ۔ 

یہ میٹنگ انفیکشن کے واقعات میں تیزی سے اضافے کے مدنظر ہوئی ہے ۔ جناب مودی نے ورچوول میٹنگ کے دوران موجودہ ٹیکہ کاری مہم کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ۔

Recommended