اقوام متحدہ کے دفتر برائے منصوبہ جاتی خدمات (یو این او پی ایس)نے عالمی یوم آب کے موقع پر اترپردیش میں مرکزی حکومت کے اولی العزم پروگرام جل جیون مشن کی مدد کرنے کےلئے ڈنمارک حکومت کے ساتھ ایک شراکت داری کی ہے۔ ڈنمارک حکومت اور یو این او پی ایس کے درمیان اس شراکت داری کا مقصد جل جیون مشن (آبی پروگرام)کے لئے حکمت عملی پر مبنی تکنیکی مدد مہیا کرنا ہے۔ یو این او پی ایس پانی کی کمی سے جوجھ رہے اترپردیش کے بُندیل کھنڈ اور وِندھ علاقے میں واقع اضلاع میں ناپنے لائق ڈلیوری ماڈل قائم کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ یہ جل جیون مشن کو چلانے سے متعلق گائیڈ لائن میں مذکوراولیت کے عین مطابق ہوگا۔
یواین او پی ایس اور ڈنمارک کے سفارت خانے کے درمیان اشتراک کے توسط سے یہ یقینی بنایاجائے گا کہ جل جیون مشن پر شراکت داری اور سہ فریقی ہند-ڈنمارک باہمی تعاون حسب معمول جاری رہے گا، دونوں ایک دوسرے کی حمایت کریں گے اور جل جیون مشن کے اہداف کے حصول میں مدد کے لئے ایک دوسرے کو مضبوط کریں گے۔ یو این او پی ایس ان اضلاع میں وسائل کو خاص طورپر کنبہ جاتی سطح پر لوگوں کو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ صلاحیت سازی اور تربیت وغیرہ کے شعبوں میں استعمال کرے گا، جو سلسلے وار طریقے سے ہر گھر کو نل جل کنکشن مہیا کرنے کے مشن کے ہدف کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
جل جیون مشن کا ہدف 2024ء تک ہر دیہی کنبے کو گھریلو نل کنکشن مہیا کرنا ہے۔ یہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی ہدف -6مطابق ہے۔ پچھلے کچھ سالوں میں حکومت ہند اور شہری سماج کے ساتھ سبھی سطحوں پر یو این او پی ایس کی ساکھ کو دیکھتے ہوئے اس کی نظریاتی سطح پر بڑی اہمیت ہے، کہ ڈنمارک حکومت اور یو این او پی ایس کے درمیان یہ تعاون مشن کے مقاصد کو حاصل کرنے کو لے کر ایک مثبت اثر ڈالے گا۔یواین او پی ایس اور ڈنمارک کے سفارت خانے کے درمیان اشتراک کے توسط سے یہ یقینی بنایاجائے گا کہ جل جیون مشن پر شراکت داری اور سہ فریقی ہند-ڈنمارک باہمی تعاون حسب معمول جاری رہے گا، دونوں ایک دوسرے کی حمایت کریں گے اور جل جیون مشن کے اہداف کے حصول میں مدد کے لئے ایک دوسرے کو مضبوط کریں گے۔ یو این او پی ایس ان اضلاع میں وسائل کو خاص طورپر کنبہ جاتی سطح پر لوگوں کو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ صلاحیت سازی اور تربیت وغیرہ کے شعبوں میں استعمال کرے گا، جو سلسلے وار طریقے سے ہر گھر کو نل جل کنکشن مہیا کرنے کے مشن کے ہدف کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
جل جیون مشن کا ہدف 2024ء تک ہر دیہی کنبے کو گھریلو نل کنکشن مہیا کرنا ہے۔ یہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی ہدف -6مطابق ہے۔ پچھلے کچھ سالوں میں حکومت ہند اور شہری سماج کے ساتھ سبھی سطحوں پر یو این او پی ایس کی ساکھ کو دیکھتے ہوئے اس کی نظریاتی سطح پر بڑی اہمیت ہے، کہ ڈنمارک حکومت اور یو این او پی ایس کے درمیان یہ تعاون مشن کے مقاصد کو حاصل کرنے کو لے کر ایک مثبت اثر ڈالے گا۔