Urdu News

زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے پیش نظرمرکزی حکومت کا اعلیٰ سطحی اجلاس طلب

زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے پیش نظرمرکزی حکومت کا اعلیٰ سطحی اجلاس طلب

زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے پیش نظرمرکزی حکومت کا اعلیٰ سطحی اجلاس طلب

نئی دہلی ، 30 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر ، اتوار کی رات بی جے پی صدر جے پی نڈا کی رہائش گاہ پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا گیا ، جس میں وزیر داخلہ امیت شاہ کے علاوہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر بھی شامل تھے۔ یہ ملاقات تقریبا دو گھنٹے تک جاری رہی۔

قابل ذکر ہے کہ زرعی قوانین کے بارے میں کسانوں کی لڑائی دہلی کے قریب آگئی ہے۔ کسان دہلی بارڈر پر جم گئے ہیں ان کا مطالبہ ہے کہ جنتر منتر میں مظاہرہ کی اجازت دی جائے۔ کسانوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی اس تجویز کو مسترد کردیا ، جس میں انہوں نے براڑی میں فراہم کردہ جگہ پر کسانوں کے جمع ہونے کے بعد بات چیت شروع کرنے کی بات کی تھی۔

واضح ہو کہ کسان دہلی کے مختلف باڈر پر پچھلے کئی دنوں سے بیٹھ کر احتجاج کر رہے ہیں۔ اس احتجاج سے جہاں روز مرہ کام کاج کرنے والوں کو پریشانی ہو رہی ہے وہیں دہلی میں سبزیاں اور دودھ کی کمی کو لے کر بھی لوگ پریشان ہیں۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ نیا زرعی ترمیمی بل میں ایم ایس پی کو بحال کر دیا جائے تو ہم اپنا احتجاج ختم کردیں گے۔

Recommended