Urdu News

بہار قانون ساز اسپیکر عہدے کا  انتخابات ہوادل چسپ ، وجے سنہا اور  اودھ  بہاری چودھری میں مقابلہ 

بہار قانون ساز اسپیکر عہدے کا  انتخابات ہوادل چسپ ، وجے سنہا اور  اودھ  بہاری چودھری میں مقابلہ 

<p style="text-align: right;">پٹنہ ، 24 نومبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p style="text-align: right;">بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے بعداب17 ویں بہار قانون ساز اسمبلی کا پانچ روزہ پہلا اجلاس شروع چکا ہے۔ 23 سے شروع ہو ئے اس اجلاس میں دو دنوں تک ممبران کو حلف لینے کا پروگرام ہے۔ وہیں کل یعنی 25 کو اسمبلی اسپیکر عہدے کے لیے انتخاب ہونا ہے ۔ اب تک سمجھا جارہا تھا کہ بی جے پی کوٹے سے این ڈی اے امیدوار ہی اسپیکر ہوں گے لیکن اب اسپیکر کا عہدہ  دل چسپ مرحلہ میں پہنچ گیا ہے۔</p>
<p style="text-align: right;">در اصل 17 ویں بہار اسمبلی کی طرف سے جہاں لکھی سرائے کے ایم ایل اے وجئے سنہا اسپیکر عہدہ کے امیدوار بنائے گئے ہیں ۔ وہیں مہا گٹھ بندھن کی طرف سے آر جے ڈی کے سیوان اسمبلی سیٹ کے امیدوار اودھ بہاری چودھری اسپیکر عہدہ کے لیےدعویداری کر رہے ہیں۔ دونوں نے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کردئے ہیں۔دراصل مہاگٹھ بندھن کی طرف سے اودھ بہاری چودھری اسپیکر عہدہ کے امیدوار بنائے گئے ہیں۔ اودھ بہاری چودھری اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کی طرف سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچے۔ آر جے ڈی ایم ایل اے بھائی وریندر نے تجویز پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ووٹ ضمیرکی آوز پر ملیں گے ووٹ اور صدر ہمارا ہوگا۔ وہیں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ ہم لوگوں کو یقین ہے کہ جیت ہماری ہوگی۔</p>
<p style="text-align: right;">243 رکن اسمبلی میں این ڈی اے کو مکمل اکثریت حاصل ہے۔ قریبی مقابلہ میں این ڈی اے125سیٹوں کے ساتھ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔وہیں مہاگٹھ بندھن نے جہاں 110 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ اے آئی ایم آئی ایم کو پانچ سیٹ اور ایل جے پی کو ایک سیٹ ملی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ انتخاب میں کس امیدوار کی جیت ہوتی ہے ۔</p>.

Recommended