Urdu News

طوفان ’نوار‘کی رفتارساحل سے ٹکرانے کے بعد کمزور ہوئی

طوفان ’نوار‘کی رفتارساحل سے ٹکرانے کے بعد کمزور ہوئی

طوفان ’نوار‘کی رفتارساحل سے ٹکرانے کے بعد کمزور ہوئی

چنئی ، 26 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

جمعرات کی علی الصبح پڈوچیری کے قریب ساحل سے ٹکرانے کے بعد طوفان ’ نوار ‘ کمزور ہوگیا ہے۔ انڈین محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق آج رات کے قریب2.30 بجے طوفان نوارکے ساحل سے ٹکرانے کے بعد، اس کی رفتارگھٹ کر 100سے110کلومیٹرفی گھنٹہ ہوگئی ہے ،جب کہ پہلے اس کی رفتارفی گھنٹہ 120 کلو میٹر تھی۔

سمندری طوفان کی وجہ سے کسی کے جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ تاہم ، کئی مقامات پر درخت اکھڑ گئے ۔ تمل ناڈو کے ریونیو وزیر آر بی۔ ادیا کمار نے کہا کہ تمل ناڈو کے کچھ حصوں سے دیوار گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ احتیاط کے طور پر ، ریاست بھر میں 1.45 لاکھ افراد کو 1ہزار،516 امدادی کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق ، یہ شمال مغرب میں منتقل ہوتا رہے گا اور آئندہ چھ گھنٹوں میں چکرواتی طوفان مزید کمزور ہوجائے گا۔

وِلو پورم کے رکن پارلیمنٹ ڈی رویکمار نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ مارککانم میں طوفان کے باعث ایک عورت کی موت ہوگئی ہے۔ طوفان سے ہونے والے نقصان کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ حکومت تمل ناڈو نے جمعرات کو بھی 16 اضلاع میں عوامی تعطیلات کی توسیع کردی ہے۔ تمل ناڈو اور پڈوچیری کے متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔

Recommended