Urdu News

کسانوں کے دھرنے سے دہلی۔چنڈی گڑھ قومی شاہراہ جام سے بے حال

کسانوں کے دھرنے سے دہلی۔چنڈی گڑھ قومی شاہراہ جام سے بے حال

کسانوں کے دھرنے سے دہلی۔چنڈی گڑھ قومی شاہراہ جام سے بے حال

چنڈی گڑھ ، 28 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

کسانوں کی دہلی کوچ کی وجہ سے ہریانہ سے دہلی جانے والی ٹریفک گزشتہ چار دن سے بند ہے۔ جمعہ کی رات سنگھو بارڈر پر کسانوں کی تحریک نے صورت حال کو کشیدہ بنا دیاہے۔ کسانوں نے دہلی کے براری جانے سے انکار کردیا اور وہاں زرعی قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بیٹھ گئے اورتحریک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

قومی شاہراہ پر کسانوں کے جمود کی وجہ سے نظام مکمل طور پر ابترہو گیا۔ 10 کلومیٹرتک ہزاروں پھل اور سبزیوں کے ٹرک لمبے جام میں پھنس گئے ہیں۔ دہلی جانے والے مسافر پیدل ہی سفر کررہے ہیں۔ جام کھلوانے کے لیےدہلی کے اعلیٰ آفیسران کسانوں سے بات چیت کرنے پہنچے ، لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔

کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری رندیپ سورجے والا نے کسانوں پر پانی کے چھڑکاؤ اور آنسو گیس کے استعمال کے لیے ہریانہ بی جے پی حکومت کو کٹہرے میں کھڑاکرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ دوشینت چوٹالا کو نشانہ بنایا۔ سرجے والا نے ٹویٹ کیا کہ جس کسان برادری سے بی جے پی کے خلاف بہلاپھسلاکر ووٹ لیے، وہ کسان جس کا قرض معاف کرنے کا وعدہ کیا گیا ، آج وہی کسان سڑکوں پر پولیس کی لاٹھی کھارہاہے ۔

کسانوں کی تحریک پر ، آئی این ایس او کے قومی صدر اور ہریانہ کے نائب وزیر اعلی ٰدشینت چوٹالہ کے چھوٹے بھائی ، دگ وجئے چوٹالہ نے مرکزی حکومت سے کسانوں سے بات کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی الجھنوں اور شکوک کو دور کیا جائے۔ سردی اور کرونا کی وجہ سے ملاقات  میں کوئی تاخیرنہیں ہونی چاہیے۔ 3 دسمبر کی بجائے آج ہی ملیں۔ اتنے دن تک کسانوں کوروکنا مناسب نہیں۔

راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ دپیندر ہوڈا نے کہا کہ ملک کا کسان جمہوری انداز میں ملک کی حکومت کے دروازے پر پہنچا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر کسانوں سے بات کرے اور ان کی مشکلات حل کرے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ ایم ایس پی کو یقینی بنائے۔

Recommended