Urdu News

متنازعہ بیان دینے پراکبرالدین اویسی اور بی جے پی صدر بنڈی سنجے کے خلاف معاملہ درج

متنازعہ بیان دینے پراکبرالدین اویسی اور بی جے پی صدر بنڈی سنجے کے خلاف معاملہ درج

متنازعہ بیان دینے پراکبرالدین اویسی اور بی جے پی صدر بنڈی سنجے کے خلاف معاملہ درج

حیدرآباد،28نومبر(انڈیا نیرٹیو)

حیدرآباد سٹی پولیس نے بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے اور تلنگانہ اسمبلی میں مجلس کے فلورلیڈر اکبرالدین اویسی کے خلاف معاملات درج کیے ہیں۔ یہ معاملات،ان دونوں کی تقاریر پر درج کیے گئے ہیں۔ اشتعال انگیز بیان دینے پر ایس آر نگر پولیس نے آئی پی ایس کے سیکشن 505 کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔

ایرہ گڈا ڈویڑن کے روڈ شو میں شریک سنجے کمار نے مجلس کے دفتر دارالسلام کو دو گھنٹے میں بی جے پی کارکنوں کے ساتھ منہدم کر دینے کی دھمکی دی تھی اور انہوں نے پرانا شہر میں سرجیکل اسٹرائیک کرنے کا بھی متنازعہ بیان دیا تھا۔

اسی طرح، اکبرالدین اویسی نے غیر مجاز قبضوں کو برخواست کرنے کے لیے پہلے ٹینک بنڈ پر واقع سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤکی سمادھی اور این ٹی آر گھاٹ کو منہدم کرنے کا مطالبہ کیا تھا جسے اشتعال انگیز بیان قرار دیتے ہوئے پولیس نے ازخود کارروائی کے تحت دونوں لیڈروں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔

دوسری جانب تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے جن کے خلاف مبینہ اشتعال انگیز تقریر پر پولیس نے کیس درج کیا ہے، نے آج کہا ہے کہ وہ مقدمات سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں اور نہ ہی وہ ریمانڈ یا جیل جانے سے ڈرتے ہیں۔

انہوں نے آج گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) انتخابات کی مہم کے آخری دن روڈ شو میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں پی وی، این ٹی آر گھاٹ کو منہدم کرنے کے سلسلہ میں مجلس کے فلور لیڈر اکبراویسی کے ریمارک پر وزیراعلی نے ہنوز کیوں ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے؟

Recommended