Urdu News

جموں وکشمیر ڈی ڈی سی انتخابات ،پروفائل اپڈیٹنگ کے لیے سابق دہشت گردوں کی تھانوں میں طلبی

جموں وکشمیر ڈی ڈی سی انتخابات ،پروفائل اپڈیٹنگ کے لیے سابق دہشت گردوں کی تھانوں میں طلبی

جموں وکشمیر ڈی ڈی سی انتخابات ،پروفائل اپڈیٹنگ کے لیے سابق دہشت گردوں کی تھانوں میں طلبی

سری نگر، 21 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

پولیس کا یہ بیان پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے اس بیان کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی سے وابستہ روف بٹ کو شیر گڑھی پولیس تھانے میں طلب کرکے اُسے ڈی ڈی سی انتخابات ختم ہونے تک روز صبح سے شام تک تھانے میں ہی رہنے کو کہا گیا ہے۔

پولیس نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا”ہر الیکشن کے دوران وہ رہا شدہ دہشت گردوں اور بالائے زمین کارکنوں کو پولیس تھانوں میں بلاکر اُن کا پروفائل اپڈیٹ کرتے آئے ہیں۔بٹ کو بھی تھانے میں بلایا گیا کیوں کہ وہ حزب المجاہدین سے وابستہ تھا۔

پولیس کے مطابق ہر الیکشن سے قبل رہا شدہ دہشت گردوں کا پروفائل اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔ ظاہر ہے اس وضاحت کے بعد مفتی محبوبہ کے بیان کی مذمت ہوجاتی ہے جس میں انہوں نے کیا تھا کہ پولیس زبردستی ہمارے کارکنوں اور سیاسی لوگوں کو پریشان کر رہی ہے۔

Recommended