Urdu News

وزیر اعظم 31 اکتوبر کو کیوَڑیا میں ایکتا دِوَس تقریبات میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم 31 اکتوبر کو کیوَڑیا میں ایکتا دِوَس تقریبات میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم 31 اکتوبر کو کیوَڑیا میں ایکتا دِوَس تقریبات میں شرکت کریں گے

ایکتا کا حلف دلائیں گے اور ایکتا دِوَس پریڈ میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی مربوط فاؤنڈیشن کورس " آرمبھ " کے دوسرے ایڈیشن میں بھارتی سول سروسز کے زیر ِ تربیت عہدیداروں کے ساتھ گفتگو کریں گے

30 اور 31 اکتوبر کو کیوَڑیا کی مربوط ترقی کے تحت مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے

31 اکتوبر ، 2020 ء کو  سردار پٹیل کی  145 ویں  سالگرہ   کو راشٹریہ  ایکتا دِوَس  کے طور پر منانے کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی  گجرات میں کیوَڑیا  کا دورہ کریں گے اور  عظیم لیڈر کے  مجسمۂ اتحاد پر   خراجِ عقیدت  پیش کریں گے ۔ وزیر اعظم  ایکتا دِوَس پریڈ میں شرکت کریں گے اور راشٹریہ ایکتا  حلف بھی دلائیں گے ۔

اس پریڈ میں گجرات  کی ریاستی پولیس فورس ،  سینٹرل ریزرو   آرمڈ فورس   ، باڈر سکیورٹی فورس  ، بھارت – تبت  سرحدی پولیس   ، سینٹرل انڈسٹریل  سکیورٹی فورس   اور نیشنل سکیورٹی  گارڈ  حصہ لیں گے ۔ وزیر اعظم سی آر پی ایف کی خاتون  عہدیداروں کی ایک  رائفل ڈرل کا بھی معائنہ کریں گے ۔ ایکتا دِوس تقریبات  کے ایک حصے  کے طور پر  کیوَڑیا میں  قبائلی وراثت  کا ثقافتی شو  کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے ۔  اس منفرد موقع پر بھارتی فضائیہ  فلائی پاسٹ کا بھی مظاہرہ کرے گی ۔

اس کے بعد وزیر اعظم  ویڈیو کانفرنس کے ذریعے  آرمبھ   2020 کے اختتام کے طور پر سول سروسز کے  428 زیر تربیت عہدیداروں سے خطاب کریں گے  ، جو سر دست  مسوری میں  لال بہادر شاستری  نیشنل اکیڈمی  آف ایڈمنسٹریشن   کے 95 فاؤنڈیشن کورس  میں  تربیت پا رہے ہیں ۔

آرمبھ 2020 کا موضوع ہے ، " بھارت میں حکمرانی @ 100 " ، جس کے تین ذیلی   موضوع ہیں :

ایک بھارت – شریشٹھ بھارت : بھارت میں اثر انداز ہونے والا ثقافتی  تنوع اور تال میل  ؛  استحکام کے طور پر  اقتصادی تنوع  اور  یکجہتی ۔

آتم نربھر بھارت : توانائی ، صحت اور  بلیک سوان  سے نمٹنے کے لئے  بڑے نظام کی تعمیر  ۔

نوین بھارت : تعلیم   صنعت اور انتظامیہ میں  تحقیق اور اختراعات   ۔

14 اکتوبر ، 2020 ء  سے  جامع  تبادلۂ خیال کا انعقاد کیا گیا  ، جس کے دوران  قومی اور بین الاقوامی ماہرین نے  اپنے خیالات اور تجربات   کا تبادلہ کیا ۔ عالمی بینک کے ایم ڈی  جناب ایکسل وین ٹروٹسین برگ ، وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت سے پہلے  زیر تربیت عہدیداروں سے خطاب کریں گے ۔ زیر تربیت عہدیدار آرمبھ 2020 کے دوران  اپنی آموزش کے بارے میں   محترم وزیر اعظم کو  معلومات فراہم کریں گے ۔ پروگرام کے دوران ایل بی ایس این اے اے  کی ایک اشاعت   " ایڈمنسٹریٹر " کی خصوصی جلد  بھی جاری  کی جائے گی ۔

کیوَڑیا کے مربوط  ترقی کے ایک حصے کے طور پر  وزیر اعظم جناب نریندر مودی  30 اور 31 اکتوبر ، 2020 ء کو مختلف  پروجیکٹوں کا  افتتاح کریں گے ۔

اِن میں  مجسمۂ اتحاد  کے لئے ایکتا کروز سروس  کا آغاز  ، ایکتا مال  اور چلڈرن نیوٹریشن پارک   کا افتتاح شامل ہے ۔ جناب نریندر مودی  اقوامِ متحدہ کی تمام   سرکاری  زبانوں میں  مجسمۂ اتحاد کی ایک ویب سائٹ  کا اجراء کریں گے اور   یونٹی گلو گارڈن  میں  کیوَڑیا ایپ کا آغاز کریں گے ۔

وزیر اعظم سی پلین سروس  کا بھی آغاز کریں گے ، جو کیوَڑیا میں  مجسمۂ اتحاد  کو  احمد آباد میں  سابر متی  ریور فرنٹ  سے مربوط کرے گی ۔

ایکتا کروز سروس

ایکتا کروز سروس کے ذریعے لوگ  فیری بورڈ سروس  میں  شریشٹھ بھارت بھون   سے  مجسمۂ اتحاد تک 6 کلو میٹر کے فاصلے کے دوران مجسمۂ اتحاد کا نظارہ کر سکیں گے ۔ 40 منٹ  کے اِس سفر میں  ایک وقت میں فیری میں 200 افراد   سفر کر سکیں گے ۔ فیری سروس کے لئے  گورا برج  ، خاص طور پر تعمیر کیا گیا ہے ۔ مجسمۂ اتحاد کا دورہ کرنے والے سیاحوں کو کشتی کی خدمات فراہم کرنے کے لئے  بوٹنگ چینل  تعمیر کیا گیا ہے ۔

ایکتا مال

اس مال میں  پورے بھارت   کے مختلف قسم  کی  دست کاری اور روایتی اشیاء  رکھی جائیں گی ، جو   کثرت میں وحدت کی علامت ہیں  اور یہ مال 35000 مربع فٹ پر  پھیلا  ہوا ہے ۔  اس مال میں  20 ایمپوریم ہیں  ، جو بھارت کی الگ الگ ریاستوں کی  نمائندگی کرتے ہیں اور یہ صرف 110 دن میں تعمیر کئے گئے ہیں ۔

چلڈرن نیوٹریشن پارک

بچوں کے لئے ٹیکنا لوجی پر مبنی دنیا کا پہلا  نیو ٹریشن ( تغذیہ ) پارک 35000 مربع فٹ سے زیادہ رقبے پر محیط ہے ۔  اس پورے پارک میں  ایک نیو ٹری ٹرین  دوڑتی ہے ، جس کے لئے اسٹیشنوں کےنام  مختلف  موضوعات پر رکھےگئے ہیں ، جن میں ' پھلشکا گریہم ' ، ' پایو ناگری  ' ، ' اناّ پورنا' ، پوشن پران ' اور ' سوستھ بھارتم ' شامل ہیں ۔  یہ پارک مختلف   تعلیمی تفریحی سرگرمیوں  جیسے مِرر میز ، 5 ڈی ورچوول  ریلئٹی تھیٹر  اور اوگمنٹیڈ ریئلٹی گیمز کے ذریعے  تغذیہ کے بارے میں   بیداری پیدا کرے گا ۔

آرمبھ  2020

آرمبھ  آل انڈیا سروس گروپ  اے ، سینٹرل سروس  اور فارن سروس کے تمام  زیرِ تربیت  عہدیداروں کو   ایک مشترکہ فاؤنڈیشن  کورس  ( سی ایف سی ) کے لئے  یکجا کرنا ہے  ، جس کا مقصد   سول سرونٹس  کے کیریئر کی ابتداء سے ہی  محکموں اور سروسز   کی حدود کو ختم کرنا ہے ۔  آرمبھ کا مقصد  سول سرونٹس کو   تمام محکموں اور شعبوں میں  خوش اسلوبی سے کام کرنے اور   یکسر تبدیلی کی قیادت   کرنے کے قابل بنانا ہے ۔

آرمبھ کا آغاز 2019 ء میں 94 فاؤنڈیشن کورس   سے کیا گیا تھا  ، جہاں  20 سروسز کے   زیر ِ تربیت عہدیداروں نے  گجرات کے کیوَڑیا میں  مجسمۂ اتحاد پر ایک ہفتے طویل  پروگرام میں شرکت کی  ۔ اس کا اختتام  وزیر اعظم کے ساتھ  بات چیت  کرنے ، اُن کے سامنے پریزنٹیشن پیش کرنے  اور  زیر تربیت  عہدیداروں  سے وزیر اعظم کے خطاب کے ساتھ  ہوا ۔

اس سال  آرمبھ 2020 کے دوسرے ایڈیشن   کا انعقاد 14 سے 31 اکتوبر ، 2020 ء کے دوران  ایل بی ایس این اے اے میں ہو رہا ہے ، جس میں  18 سروسز  اور 3 رائل بھوٹان سروسز   سمیت  428 زیر تربیت  عہدیدار شرکت کر رہے ہیں ۔  البتہ موجودہ  عالمی وباء کی صورتِ حال کی وجہ سے ، اِس سال آرمبھ 2020  ورچوول طور پر  منعقد ہو رہا ہے ، جس میں  بھارت میں ثقافتی تنوع اور تال میل   کو  اثر انداز ہونے والے عنصر   ، اقتصادی تنوع اور یکجہتی کو    قوت  کے طور پر اور  توانائی ، صحت اور بلیک سوان  کے لئے   بڑے نظاموں کی تعمیر   ، تعلیم ، صنعت اور انتظامیہ میں تحقیق اور اختراعات   کو قوت کے طور پر  شامل کیا گیا ہے ۔

Recommended