Urdu News

سرکاری دخل اندازی سے بچا کر رہائش منصوبے کو بنایا اندر دھنوشی:وزیر اعظم مودی

سرکاری دخل اندازی سے بچا کر رہائش منصوبے کو بنایا اندر دھنوشی:وزیر اعظم مودی

سرکاری دخل اندازی سے بچا کر رہائش منصوبے کو بنایا اندر دھنوشی:وزیر اعظم مودی

مدھیہ پردیش میں وزیر اعظم رہائش منصوبے کے شاندار نفاذ کا گواہ بنا پورا ملک

وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ چوہان کو ایک لاکھ 75ہزار مکانات کے گرہ پرویشم پر دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندرمودی نے ’’گرہ پرویشم‘‘ کا افتتاح کرکے آج مدھیہ پردیش نے وزیر اعظم رہائش منصوبے کے پونے دو لاکھ ضرورت مندوں کو گرہ پرویش کروایا۔ آن لائن گرہ پرویش پروگرام کے توسط سے مدھیہ پردیش میں وزیر اعظم رہائش منصوبے کے شاندار نفاذ کا گواہ آج وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وزیر اعظم رہائش اسکیم کو غیر ضروری سرکاری دخل اندازی سے بچا کر اندر دھنوشی (قوس قزح) کی شکل دی گئی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ منصوبے میں مستفید ضرورت مندوں کے لئے امسال تہواروں کی خوشیاں زیادہ ہوں گی اپنی زندگی کی اتنی بڑی خوشی میں شامل ہونے میں خود براہ راست آتا لیکن کورونا نے مجبور کردیا ۔ وزیر اعظم مودی نے دھار ضلع کے گلاب سنگھ آدیواسی ، سنگرولی ضلع کے پیارے لال یادو اور گوالیار کے نریندر نامدیو سے بات چیت کی۔

اس موقع پر مرینا سے پروگرام میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ شامل ہوئے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا ، ورچوئل پروگرام میں مدھیہ پردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل، مرکزی وزیر پنچایت اور دیہی ترقیات نریندر سنگھ تومر، مدھیہ پردیش کے وزیر پنچایت اور دیہی ترقیات مہیندر سنگھ سسودیا، مرکزی وزیر مملکت دیہی ترقیات سادھوی نرنجن جیوتی ، ممبر پارلیمنٹ جیوترادتیہ سندھیا بھی شامل ہوئے۔ مدھیہ پردیش کے مکان پانے والے ضرورت مندوں سے وزیر اعظم مودی نے جذباتی طور سے بات چیت بھی کی۔ بھوپال میں منترالیہ سے وی سی کے ذریعہ چیف سکریٹری اقبال سنگھ بینس بھی پروگرام میں موجود تھے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری پنچایت اور دیہی ترقیات منوج شریواستو نے پروگرام کی نظامت کی۔

مکان بنانے کا سالانہ ہدف پورا ، اب تک بنے 17لاکھ مکانات: وزیر اعلیٰ چوہان

وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ ملک کو نئی بلندیوں تک پہونچانے والے وزیر اعظم مودی کا استقبال ہے۔ ہر غریب کا خواب ہوتا ہے کہ اس کا اپنا گھر ہو، مدھیہ پردیش کے ایسے 37لاکھ لوگ جن کے پاس استحقاق پرچی نہیں تھی وہ اب اناج حاصل کریں گے۔ وزیر اعلیٰ چوہان نے کہا کہ گرہ پرویشم پروگرام 16ہزار 440گرام پنچایتوں کے 26ہزار 548گائوں میں منایا جارہا ہے اس پروگرام سے جڑنے کے لئے ایک کروڑ 24لاکھ 92ہزار 394لوگوں نے پری-رجسٹریشن کروایا جو منصوبے کے تئیں عوام کے جوش وخروش کی علامت ہے۔ وزیر اعلیٰ چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے ملک کی 75ویں یوم آزادی کی سالگرہ پر ہر شخص کے اپنے پکے مکان کے عزم کو پورا کرنے میں مدھیہ پردیش پیچھے نہیں رہے گا۔

وزیر اعظم نے سراہا ہلما سسٹم سے بنا گھر

وزیر اعظم مودی نے دھار ضلع کے گلاب سنگھ آدیواسی سے مقامی زبان میں بات چیت شروع کی۔ انہوں نے ضرورت مند گلاب سنگھ کی اچھا گھر بنانے کے لئے تعریف کی۔ وزیر اعظم نے بہت ضعیف گلاب سنگھ کی صحت کے بارے میں جانکاری لی تو گلاب سنگھ نے کہا کہ میری کچھ دن سے صحت ٹھیک نہیں ہے اس لئے میری جانب سے میرا بیٹا بات کرے گا۔ گلاب سنگھ کے بیٹے میرو نے بتایا کہ علاقے میں رائج ہلما روایت سے انہوں نے مکان تعمیر کیا ہے اس میں گائوں کے لوگ مل کر مکان بنانے کا کام کرتے ہیں اور جس کا مکان بن رہا ہوتا ہے وہ سب کو کھانا کھلاتا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے اس روایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری پہل اور سماجی تعاون کی یہ انوکھی مثال ہے۔ اس میں گائوں کے تمام لوگوں کی صلاحیت کا استعمال ہوتا ہے۔ یہ زندگی کو آسان بنانے کا عملی طریقہ ہے۔ سرکاربھی غریبوں کے خواب پورے کرنے کے لئے اس طریقے پر کام کررہی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے گلاب سنگھ کے مکان پر ہوئی مصوری کی تعریف کی۔ گلاب سنگھ نے بتایا کہ یہ مانڈناہے کہ جسے اس علاقے میں گھر کی سجاوٹ کے لئے بنایا جاتا ہے۔

وزیر اعظم نے پوچھا-کہیں لین دین تو نہیں کرنا پڑا

وزیراعظم نریندرمودی نے سنگرولی ضلع کے بیڈھن کی گرام پنچایت گڈیریا کے پیارے لال یادو سے بھی بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے یادو سے پوچھا کہ گرہ پرویش کے موقع پر کھانے میں کیا بنا ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی پوچھا کہ مکان بنانے میں کوئی پریشانی تو نہیں آئی، کہیں لین دین تو نہیں کرنا پڑا، بینک کے کتنے چکر لگائے، اس پر یادو نے بتایا کہ بغیر چکر لگائے وقت پر قسط ہمارے کھاتے میں آتی رہی اور مکان بنانے کے لئے ضروری تکنیکی رہنمائی بھی ملتی رہی۔ یادو نے وزیر اعظم کو بتایا کہ انہوں نے اپنا گھر فلائی ایش (راکھ) کی اینٹوں سے بنایا ہے یہ کفایتی بھی رہا اور عام اینٹوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط بھی ہے۔ وزیر اعظم نے اس جدت کی تعریف کی اور یادو سے ان کے بچوں کی پڑھائی لکھائی کی جانکاری بھی لی۔

کچے مکان میں سانپ ڈسنے سے ہوئی تھی بیٹے کی موت، پکے مکان نے دی خوشی

وزیر اعظم مودی نے گوالیار ضلع کے منصوبے کے ضرورت مند نریندر نامدیو سے بھی بات چیت کی۔ نریندر نامدیو نے بتایا کہ کچے مکان میں ان کے بیٹے کی سانپ کے کاٹنے سے اچانک موت ہوگئی تھی وہ صدمہ بہت بڑا تھا لیکن آج بہت خوشی مل رہی ہے میں گائوں کے بچوں کے لئے یونیفارم تیار کرتا ہوں میری بیوی بھی سلائی کرتی ہے ہم لوگوں نے ضلع پنچایت کے توسط سے آٹھ دن کی سلائی کی ٹریننگ بھی لی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے نریندر سے کہا کہ آپ کو چشمہ لگا ہے اس سے مجھے خیال آیا کہ میری دادی کہتی تھیں کہ آنکھوں کی کسرت کے لئے سوئی دھاگے کا استعمال کرنا چاہئے۔آپ سلائی کا کام کرتے ہیں جس سے یہ کام اپنے آپ ہوجاتا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے نریندر نامدیو کے مکان کو دیکھ کر پوچھا کہ دیواروں پر کئے گئے رنگ کا انتخاب کس نے کیا ہے؟ نامدیو نے بتایا کہ بیوی انیتا نے یہ رنگ منتخب کیا ہے۔ نامدیو زوجین نے وزیر اعظم مودی کو گھر آنے کے لئے مدعو بھی کیا جس کے جواب میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ ضرور آئیں گے۔

غریب کے خودکفیل ہونے سے نکلے گا خود کفیل ہندوستان کا راستہ

وزیر اعظم مودی نے ضرورت مندوں سے بات چیت کے بعد انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات دیتے ہوئے کہا کہ آج سے ان تمام ضرورت مندوں کی نئی زندگی شروع ہورہی ہے وزیر اعظم مودی نے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم رہائش اسکیم صرف مکان نہیں ، خود اعتمادی بھی دیتی ہے۔ آفت کو مواقع میں بدلا گیا ہے یہ عوام کو اعتماد دینے والا پروگرام ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج کا دن کروڑوں لوگوں کو بھروسہ دلواتا ہے کہ منصوبے صحیح طریقے سے نافذ ہوتے ہیں یہ گھر آپ کے بہتر مستقبل کی بنیاد ہوگا۔ آپ سبھی نئی زندگی کی شروعات کیجئے، وزیر اعظم مودی نے ضرورت مندوں سے کہا کہ دیگر منصوبوں کا فائدہ اٹھانے کے لئے بھی بیدار رہیں یہ بیداری اور سرگرمی آپ کو خود کفیل بنانے کے ساتھ ساتھ خودکفیل بھارت کی تعمیر کا راستہ بھی ہموار کرے گی۔

شفافیت اور شراکت رہائش اسکیم کی خصوصیت

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس منصوبے کی کامیابی کی بنیاد ہے منصوبے کا شفاف ہونا۔ پہلے بھی گھر بنتے تھے دہائیوں سے اسکیمیں نافذ ہیں، آزادی کے بعد سے ہی مکان بن رہے ہیں لیکن کروڑوں لوگوں کو گھر دینے کا ہدف پورا نہیںہوتا تھا اب ضرورت مند مکان تعمیر کا حصہ ہیں۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مکان کے ساتھ دیہی علاقوں میں مویشیوں کے لئے شیڈ بھی بن رہے ہیں دیہی سڑکیں بھی بن رہی ہیں اور دیگر کام بھی تیزی سے ہورہے ہیں۔ شہری علاقے سے گائوں میں واپس آئے مزدوروں کو روزگار بھی ملا ہے۔و زیر اعظم غریب بہبود روزگار مہم کو رفتار ملی ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ رہائش اسکیم میں پہلے تعمیر گھروں میں لوگ شفٹ نہیں ہوتے پرانے تجربات دیکھے گئے اور نئی سوچ سے اسکیم نافذ کی گئی اسے غیر ضروری سرکاری مداخلت سے بچاکر شفاف عمل سے کام ہورہا ہے۔

مدھیہ پردیش نے مکان سے 27اسکیموں کو جوڑا

وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے مکان اسکیم کے نفاذ پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے 27دیگر اسکیموں کو بھی جوڑا ہے۔ اس کے نتیجے میں وزیر اعظم رہائش اسکیم کے ساتھ ساتھ غریب ضرورت مندوں کو اجولا، اجالا،صاف بیت الخلاء، اور آیوشمان بھارت وغیرہ اسکیموں کا فائدہ بھی ملا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے رہائش منصوبے کے اچھے نفاذ کے لئے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان کو مبارکباد دی۔

آپٹیکل فائبر کا انقلاب

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ بڑھانے کی کوشش ہوئی جس کا فائدہ مل رہا ہے۔ آپٹیکل فائبر پہونچنے سے خدمات بہتر ہورہی ہیں۔ ملک کے 116اضلاع میں 19ہزار کلو میٹر کا جال بچھادیا گیا ہے ،مدھیہ پردیش میں بھی 1300 کلو میٹر کا کام پورا ہوگیا ہے جو قابل تعریف ہے ملک کے چھ لاکھ گائوں میں آپٹیکل فائبر بچھانے کے ہدف کے مقابلے 2.5لاکھ گائوں تک یہ کام پورا ہوگیا ہے۔ اسے گائوں گائوں پہونچانے کے ہدف پر کام کیا جارہا ہے۔

کورونا انفیکشن سے بچنے کے لئے احتیاط نہ چھوڑیں

وزیر اعظم مودی نے اپیل کی کہ کورونا کے انفیکشن کا مسئلہ ختم نہیں ہوا ہے ہر شخص کو چاہئے کہ وہ صفائی کا پورا خیال رکھے۔ کورونا انفیکشن کو دو رکرنے کی دوا یعنی ویکسین جب تک نہیں آتی تب تک تساہلی نہیں ہونا چاہئے ۔ ماسک کا استعمال کریں ، باہمی دوگز کا فاصلہ ضرور رکھیں۔

Recommended