Urdu News

سپریم کورٹ نے ریاستوں کو اسٹیٹس رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی

سپریم کورٹ نے ریاستوں کو اسٹیٹس رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی

سپریم کورٹ نے ریاستوں کو اسٹیٹس رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی

نئی دہلی ، 23 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

دہلی ، گجرات اور مہاراشٹر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملوں پر سپریم کورٹ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عدالت نے تمام ریاستوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کورونا سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اسٹیٹس رپورٹ پیش کرے۔معاملہ کی اگلی سماعت 27 نومبر کو ہوگی۔

سماعت کے دوران ، سپریم کورٹ نے کہا کہ دہلی اور گجرات میں صورت حال ابتر ہوگئی ہے۔ اگر ریاستوں نے ابھی تک خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے تو دسمبر میں صورت حال مزید خراب ہوسکتی ہے۔ ریاستوں کے لیے یہ وقت غور وفکر کاہے۔ عدالت نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو کوروناکی روک تھام کے لیے خاطر خواہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

سماعت کے دوران مرکزی حکومت کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ عدالت کو معاملے کی سماعت کرنا پڑی۔ دہلی حکومت کو بہت سارے سوالوں کے جوابات دینے ہیں۔

دہلی حکومت کی جانب سے اے ایس جی سنجے جین نے کہا کہ ہم نے ماہ جولائی میں ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی تھی ، جب عدالت نے موجودہ صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔

Recommended