Urdu News

صدراور نائب صدرنے ناگالینڈ کے یوم تاسیس پرمبارکباد پیش کی

صدراور نائب صدرنے ناگالینڈ کے یوم تاسیس پرمبارکباد پیش کی

صدراور نائب صدرنے ناگالینڈ کے یوم تاسیس پرمبارکباد پیش کی

نئی دہلی ، 01 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

منگل کو صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ناگالینڈ کے 58 ویں یوم تاسیس پریاست کے عوام کو مبارک باد پیش کی۔

صدر کووند نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ ناگالینڈ کے عوام کو ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارک باد۔ ناگالینڈ وراثت ، ثقافت اور قدرتی خوب صورتی کا انوکھا امتزاج پیش کرتا ہے۔ ریاست آنے والے سالوں میں ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ  ناگالینڈ کے یوم تاسیس کے موقع پر ، ثقافتی اور فطرت سے مالا مال اس ریاست کے باشندوں کو صحت مند ، کامیاب ، محفوظ اور مطمئن زندگی اور ریاست کی ہمہ جہت ترقی کی خواہش ظاہر کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ناگالینڈ یکم دسمبر 1963 کو ہندستان کی 16 ویں ریاست کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ اس تاریخ کو ناگالینڈ کی یوم تاسیس پوری روایات کے ساتھ منائی جاتی ہے۔ اس دوران ملک کے سب سے اہم عہدہ پر براجمان صدر اور نائب صدر نے ناگالینڈ کے لوگوں کو نیک خواہشات کے نوازا اور ملک کی ترقی میں ناگالینڈ کی اہمیت کا ذکر بھی کیا۔

Recommended