Urdu News

اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے وزرائے اعلی کیدارناتھ دھام میں پھنس گئے ، بدری ناتھ نہیں پہنچ سکے

اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے وزرائے اعلی کیدارناتھ دھام میں پھنس گئے ، بدری ناتھ نہیں پہنچ سکے

اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے وزرائے اعلی کیدارناتھ دھام میں پھنس گئے ، بدری ناتھ نہیں پہنچ سکے

۔ خراب موسم کی وجہ سے کیدار ناتھ میں رہنا پڑا ، موسم سازگار ہونے کا انتظارUttar Pradesh and Uttarakhand chief ministers trapped in Kedarnath Dham, could not reach Badrinath

دہرادون  اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلی تریویندرسنگھ راوت کو کیدار ناتھ دھام میں کپاٹ (دروازے) بندہونے کی پوجا میں شامل ہونے کے بعد خراب موسم کی وجہ سے آج کیدار ناتھ میں رکنا ہے۔ موسم کے سازگار ہو نے پر ہی دونوں وزرائے اعلیٰ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کیدارناتھ سے بدری ناتھ دھام کے لئے روانہ ہوں گے۔

دونوں وزرائے اعلیٰ کوپہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق پیر کے روز کیدارناتھ دھام میں کپاٹ بندہونے کی پوجا میں شامل ہونے کے بعد بدری ناتھ پہنچ کر وہاں اترپردیش حکومت کے گیسٹ ہاو¿س کا سنگ بنیاد رکھنا تھا لیکن کیدارناتھ میں موسم کی خرابی کی وجہ سے دونوں وزرائے اعلیٰوہیں پھنس گئے۔انہوں ن ے بدری ناتھ جانے کے لئے موسم کے سازگار ہونے کا انتظار کیا۔ کل رات سے برف باری اور بارش کی وجہ سے ، موسم بہت خراب ہے اور ویزیبلٹی کا فی کم ہوگئی ہے۔ اس کی وجہ سے ان کا ہیلی کاپٹرپرواز نہیں بھر سکا۔

اس کے پیش نظر ، دونوں وزرائے اعلیٰ کو بدری ناتھ لے جانے کا متبادل پروگرام طے کیا گیا لیکن خبر لکھے جانے تک دونوں وزرائے اعلی کیدارناتھ میں پھنسے ہوئے تھے۔ موسم ان کے آگے سفر میں ایک بڑی رکاوٹ بنا ہواتھا۔ رودرپریاگ ایس پی نونیت سنگھ بھلر نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موسم سازگار ہونے کی صورت میں ہی دونوں وزرائے اعلیٰ کیدارناتھ سے بدری ناتھ دھام کے لئے ہیلی کاپٹر سے روانہ ہوںگے۔

اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے وزرائے اعلی کیدارناتھ دھام میں پھنس گئے ، بدری ناتھ نہیں پہنچ سکے

Recommended