Urdu News

موبائل فون تمہیں تمہاری پچاسویں سالگِرہ مبارک ہو

موبائل فون تمہیں تمہاری پچاسویں سالگِرہ مبارک ہو مارٹن کوپر نامی الیکٹرانک انجنیئر نے دنیا کا پہلا موبائل فون پیش کیا

تحریر سرورغزالی
موبائل فون تمہیں تمہاری پچاسویں سالگِرہ مبارک ہو۔ آج 3 اپریل کے ہی دن سن 1973 میں سکتھ ایوینو نیویارک کے قریب ایک فٹ پاتھ پر ریڈیو کے صحافیوں کی ایک ٹیم کے سامنے مارٹن کوپر نامی الیکٹرانک انجنیئر نے دنیا کا پہلا موبائل فون پیش کرتے ہوئے اپنے ساتھی جوئل کو اس سہ پہر فون کر کے مطلع کیا۔۔۔۔”جوئل میں آج اس ٹیلی فون پر تم سے مخاطب ہوں جو کسی تار سے منسلک نہیں”۔  موبائل فون
تاہم اس ایک عمارتوں میں استعال ہونے والی اینٹ کی شکل اور اس جیسے جسامت والا دیڑھ کلو وزنی بے ڈھب ٹیلیفون میں تار کی بجائے ایک اینٹینا لگا تھا۔ اس کی بیٹری صرف آدھے گھنٹے تک، دس گھنٹے چارج کرنے کے بعد، قابل استعمال ہوتی تھی۔ مگر بھاری اتنا تھا کہ آدھے گھنٹے تک اٹھائے رکھنا محال تھا۔
موٹو رولا کمپنی کے لیے تیار ہونے والا یہ پہلا موبائل فون تھا جسے آنیوالے وقتوں میں مواصلاتی، میڈیائی اور نجی زندگی میں انقلاب برپا کرنا تھا۔
موٹو رولا کمپنی، جس کانام موٹر اور اولا کے جوڑ سے تشکیل دیاگیا تھا اس سے بہت پہلے سے کاروں میں ٹیلیفون کی سہولیات بہم پہنچا رہی تھی۔ مگر ایسا مکمل ہاتھوں میں اٹھائے پھرنے والا موبائل فون آج پہلی بار روشناس کروایا جارہا تھا۔
پہلے اس کا دائرہ کار صرف شہروں تک محدود تھا
اس کے بعد بھی مزید دس سال لگ گئے تب کہیں جا کر یہ صارفین کے لئے عام دستیاب ہوا۔ یہ دس سال موبائل فون کے وزن اور حجم میں کمی کا باعث تو بنے ہی مگر دراصل اتنے عرصے میں وہ سیلولر نیٹ تیار ہوا جو اس نئے نظام کے جال پھیلانے کا سبب بنا۔
پہلے اس کا دائرہ کار صرف شہروں تک محدود تھا۔ سب سے پہلے شکاگو، پھر نیویارک اور پھر واشنگٹن کی باری آئی جو آج دنیا کے کونے کونے تک اپنی رسائی رکھتا ہے۔ موبائل فون پھر اسمارٹ ہوگیا۔۔۔۔اور جیتے جی۔۔۔تھری فور اور جانے فائیو جی ہوگیا۔۔۔۔
ہمارا موبی بڑا ہوگیا اس کے بغیر ہم خود کو نامکمل سمجھتے ہیں۔
سالگرہ مبارک

Recommended