انڈیا نیرٹیو اردو( اسٹاف رپورٹ)
صحافت ایک عظیم پیشہ ہے اور اس عظیم پیشے کا احترام ہم سب کی ذمہ داری اور فرائض میں شامل ہے۔ کیوں کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف صحافی ابوشحمہ انصاری نے کیا۔ و ہ آج صحافیوں سے گفتگو کر ررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ مفاد پرستوں کی وجہ سے یہ عظیم مشن کاروبار میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے جس سے صحافت بدنام ہو رہی ہے۔ یہ انتہائی تشویش ناک بات ہے ، اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں صحافیوں کا ایک بڑا طبقہ ملک کی یک جہتی اور سالمیت کے لیے کام کر رہا ہے اور ظلم و ستم کے خلاف آواز بھی اٹھا رہا ہے۔آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ان اس نظام کو قائم رکھنے کے لیے مفاد پرستوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف منتظم تحریک کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفاد پرست سیاسی نمائندگان ایسے صحافت کا تعاون کر ررہے ہیں جس سے ملک میں نفرت کا ماحول پیدا ہوجاتا ہے۔
ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ایسے بے ضمیر چہروں کا خاتمہ ہوسکے ۔ انہوں نے صحافیوں سے اپیل کی کہ صحافت جیسا مقدس پیشے سے مفاد پرستوں سے پاک کرنے کے لیے متحد ہوں تاکہ صحافی برادری مثبت صحافت کے ذریعے ملک و قوم کی شناخت کو قائم رکھ سکے۔