ہمیں فالو کریں

مہورت ٹریڈنگ میں بازار میں رہااضافہ، سینسیکس 281 پوائنٹس کا اضافہ

۔دیوالی کا تہوار پورے ملک میں دھوم دھام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر ہفتہ کے روز ایک گھنٹہ کے لئے شیئر بازار میں خصوصی طور پر کاروبار ہوا۔مہورت کاروباری اجلاس میں ، بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا اہم انڈیکس سینسیکس 280.79 پوائنٹس یا 0.65 فیصد اضافے کے ساتھ 43637.98 پر بند ہوا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 89.45 پوائنٹس یا 0.70 فیصد اضافے کے ساتھ 12780.50 پر بند ہوا۔

I N Bureau Updated November 16, 2020 5:25 IST
Sensex Gains
Sensex Gains

مہورت ٹریڈنگ میں بازار میں رہااضافہ، سینسیکس 281 پوائنٹس کا اضافہ

۔دیوالی کا تہوار پورے ملک میں دھوم دھام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر ہفتہ کے روز ایک گھنٹہ کے لئے شیئر بازار میں خصوصی طور پر کاروبار ہوا۔مہورت کاروباری اجلاس میں ، بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا اہم انڈیکس سینسیکس 280.79 پوائنٹس یا 0.65 فیصد اضافے کے ساتھ 43637.98 پر بند ہوا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 89.45 پوائنٹس یا 0.70 فیصد اضافے کے ساتھ 12780.50 پر بند ہوا۔Stock Market
مہورت ٹریڈنگ پر ، بی ایس ای سنیکس 336.14 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43779.14 پر کھلا ، جب کہ این ایس ای نفٹی 102.10 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 12822.05 پر کھلا۔ قابل ذکر ہے کہ آج ، اسٹاک مارکیٹ ایک گھنٹہ کے لئے کھلتی ہے ، جسے مہورت ٹریڈنگ کہا جاتا ہے۔ بمبئی اسٹاک ایکسچینج میں مہورت ٹریڈنگ کا افتتاح بالی ووڈ اداکار ہ آتیا شیٹی نے کیا۔ واضح ہو کہ شیئر بازار میں آج کے دن کے کاروبار کو شبھ مانا جاتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دیوالی مہورت کاروبار کے ساتھ ہی ہندوو¿ںکے نئے سال ’سنوت ورش ‘ کی بھی شروعا ت ہوتی ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ مہورت کاروبار سے تاجروں کو سال بھر خوشحالی اور دولت حاصل ہوتی ہے۔ مہورت کاروبار کے بعد شیئر بازار 16نومبر کو بند رہے گا۔
دیوالی پر کیوںہوتی ہے مہورت ٹریڈنگ Sensex gains
اسٹاک مارکیٹس عام طور پر دیوالی کے دن بند رہتے ہیں ، لیکن مہورت ٹریڈنگ سیشن تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہتا ہے۔ دن کے سب سے شبھگھنٹے کی بنیاد پر ہر سالمہورت ٹریڈنگ کا وقت بدلا جاتا ہے۔ اس سال ، بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) میں مہورت ٹریڈنگ شام 6.15 سے شام 7.15 بجے تک ایک گھنٹے تک رہی۔ تاجر برادری نصف صدی سے اس روایت پر عمل پیرا ہیں۔ 1957 کے بعد سے بی ایس ای اور 1992 سے این ایس ای اس خصوصی تجارتی سیشن کا اہتمام کررہے ہیں۔
سرمایہ کار ویلیو بیسڈ اسٹاک خریدتے ہیں
مہورت ٹریڈنگ سیشن میں ، سرمایہ کار اور بروکر ویلیو بیسڈ اسٹاک خریدتے ہیں ، جو طویل مدت کے لئے اچھے ہیں۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ خاص مہورت میں سیاروں کی پوزیشن ایسی ہوتی ہے کہ اس وقت کی گئی سرمایہ کاری سے سرمایہ کاروں کی قسمت کھلتی ہے۔ وہیںبہت سارے سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ اس موقع پر خریدا گیا حصص خوش قسمتی کے طور پر رکھا جانا چاہئے۔ واضح ہو کہ کچھ بھی نیا شروع کرنے سے پہلے دیوالی کو ایک مثالی دن سمجھا جاتا ہے۔ کئی لوگ اس خاص تجارتی سیشن کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں اپنی پہلی سرمایہ کاری کرتے ہیں۔

To Top