Urdu News

ہمیں اپنی ٹیم اور ان کی مہارت پر فخر ہے: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی

ہندوستانی ہاکی ٹیم کو آج ٹوکیو اولمپکس کے سیمی فائنل میں بیلجیئم کے ہاتھوں 5-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھی اس دلچسپ میچ کو دیکھ رہے تھے۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا اور لکھا’میں ہندوستان اور بیلجیئم ہاکی مینز کے سیمی فائنل دیکھ رہا ہوں ہمیں اپنی ٹیم اور ان کی مہارت پر فخر ہے۔ ان کے لیے نیک تمنائیں۔

الیگزینڈر ہینڈرکس کی ہیٹ ٹرک کی مدد سے بیلجیم نے ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کو 5-2 سے شکست دے کر ٹوکیو اولمپکس کے فائنل میں جگہ بنائی۔ اس دلچسپ میچ میں ہندوستانی ٹیم ایک وقت میں 2-1 سے آگے تھی، لیکن اس کے بعد ہینڈرکس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک گول کرکے بیلجیئم کو فائنل میں پہنچا دیا۔ ہندوستانی ٹیم اب کانسے کے تمغے کے لیے کھیلے گی۔

وزیر اعظم اور وزیر کھیل نے ہندوستانی ٹیم کے جذبے کو سراہا

ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کو ٹوکیو اولمپکس کے سیمی فائنل میچ میں بیلجیئم کے ہاتھوں 5-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔شکست کے بعد پورا ملک ٹیم کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے ٹویٹ کر کے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا’ہار اور جیت زندگی کا ایک حصہ ہے۔ ہماری مردوں کی ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں اپنی بہترین کارکردگی دکھائی اور یہی اہمیت رکھتا ہے۔ ٹیم کو ان کے اگلے میچ اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔ کھلاڑیوں پر فخر ہے۔

اسی کے ساتھ، کھیلوں کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا’بوائز، آپ نے اچھا کھیلا۔ آپ نے اپنا بہترین دیا۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ آپ کے پاس ابھی بھی ایک میچ ہے۔ ہم ٹیم انڈیا ہیں! اور ہم کبھی ہار نہیں مانتے۔

Recommended