نئے سال میں کساد بازاری کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ ٹوئٹر، ایمیزون، میٹا اور اولا کے بعد دنیا کی سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ بھی بڑے پیمانے پر ملازمین کی چھٹنی کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ مائیکروسافٹ نے 5 فیصد یعنی تقریباً 11 ہزار ملازمین کو کم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ میں بدھ سے شروع ہونے والی چھٹنی سے 11 ہزار ملازمین متاثر ہونے جا رہے ہیں۔ سافٹ ویئر کمپنی میںچھٹنی کا آغاز انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سے ہونے جا رہا ہے۔ اس سے قبل ٹویٹر، ایمیزون اور میٹا سمیت کئی کمپنیاں سست مانگ اور بگڑتے ہوئے عالمی معاشی حالات کے پیش نظر چھٹنی کرچکی ہیں۔
ایک اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 30 جون تک مائیکرو سافٹ میں کل 2 لاکھ 21 ہزار مستقل ملازمین تھے۔ ان میں سے 1 لاکھ 22 ہزار ملازمین امریکہ میں کام کر رہے تھے جب کہ 99 ہزار ملازمین بین الاقوامی سطح پر کام کر رہے تھے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…