Urdu News

سوشل میڈیا کے پاس ایسی طاقت ہے جسے کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا: وہائٹ ہاؤس

سوشل میڈیا کے پاس ایسی طاقت ہے جسے کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا: وہائٹ ہاؤس

واشنگٹن،05اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

وہائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا نے ثابت کر دیا ہے کہ اس میں ایسی طاقت ہے جسے وہ کنٹرول نہیں کر سکتا۔وہائٹ ہاؤس کا خیال ہے کہ سوشل میڈیا کی ویب سائٹس کواصلاح کی ضرورت ہے اور اسے داخلی قوانین سے زیادہ مضبوطی سے کنٹرول کیا جانا چاہیے۔دنیا بھر میں فیس بک کے صارفین نے اطلاع دی ہے کہ وہ اس کے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ ان میں مین نیٹ ورک، فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام، اور میسجنگ سروس واٹس ایپ شامل ہیں۔

کل پیر کو ہونے والے تعطل میں ایمیزون اور ’گوگل‘ سائٹس کے علاوہ دنیا بھر میں کمپنی کی خدمات بھی شامل ہیں۔’ڈاؤن کریکر‘ویب سائٹ کے مطابق نیویارک میں صبح 11:54 بجے ایک لاکھ 25 ہزار فیس بک صارفین نے ایپ تک رسائی میں مشکلات کی شکایت کی۔ جب کہ کم از کم 98،000 لوگوں نے انسٹاگرام کے ساتھ مسائل، 35،000 لوگوں نے کہا کہ وہ واٹس ایپ تک رسائی میں مشکل پیش کررہے ہیں۔فیس بک ایپلی کیشن نیٹ ورک میں اوسطا 2.7 ارب سے زیادہ صارفین ہیں۔

Recommended