ہمیں فالو کریں

کھیل کود


Archer Kapil tests positive . تیرانداز کپل، کورونا وائرس کی جانچ میں پازیٹیو پائے گئے، لیکن فی الحال ان میں...


محض 20 سال کی عمر میں 1986 میں ٹریور بیربیک کو شکست دے کر کم عمر ترین ہیوی ویٹ چمپیئن بننے کا ریکارڈ قائم کرنے والے سابق عالمی ہیوی ویٹ چمپیئن باکسر امریکہ کے مائیک ٹائسن نے 15 برس بعد رنگ میں قدم رکھا اور رائے جونز سے دوستانہ ماحول میں مقابلہ برابری پر ختم کردیا۔


سابق کپتان اسٹیو اسمتھ کی لگاتار دوسری سنچری ( 104) کی بدولت ہندستان کے سامنے جیت کے لیے 390 رنوں کا بہت بڑا ہدف ہے۔ اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں پر 389 رنز بنائے۔ اسمتھ کے علاوہ ڈیوڈ وارنر ( 83) ، آرون فنچ ( 60) ، مارنس لیبشوانے ( 70) اور گلن میکسویل (ناٹ آ ﺅ ٹ 63) نے نصف سنچریاں بنائیں۔ 


پہلوان بجرنگ پونیا کے لئے امریکہ میں ایک مہینے کے تربیتی پروگرام کو منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ 26 نومبر 2020 کو 50 ویں مشن اولمپک سیل کی میٹنگ میں کیاگیا۔ یہ کیمپ لگ بھگ 14 لاکھ روپے کے خرچ سے امریکہ کے میشی گن کلیف کین ریسلنگ کلب میں 4 دسمبر 2020 سے 3 جنوری 2021 تک لگے گا۔


بھارت کے سامنے آسٹریلیا نے رکھا 375رنوں کا ہدف ،فنچ اور اسمتھ کی سنچری سڈنی ، 27 نومبر (انڈیا نیرٹیو)...


ہندوستان اور آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم نے نسل پرستی کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا، ہندستان اور آسڑیلیا کے مابین تینوں فارم میں میچ ہیں، یعنی پہلے ونڈے، پھر ٹی 20، اس کے بعد ٹسٹ میچ ہے۔ امید ہے کہ یہ سریز کافی دل چسپ ہو


مرکزی وزیر برائے نوجوان امور اور کھیل کیرن رجیجو نے ارجنٹائن کے مشہور فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے فٹ بالر دوبارہ جنم نہیں لیتے ہیں۔ میراڈونا کا انتقال بدھ کے روز 60 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوگیا۔ نومبر کے اوائل میں ہی انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ 


آرجنٹینا سے تعلق رکھنے والے افسانوی کردار اور عالمی شہرت یافتہ فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کا انتقال ہوگیا وہ 60 برس کے تھے مقامی میڈیا کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق ڈیاگو میراڈونا کا انتقال دل اکا دورہ پڑنے سے حرکتِ قلب بند ہوجانے کے سبب ہوا میراڈونا کو ابھی کچھ عرصہ قبل دماغ کی سرجری کے لئے اسپتال میں داخل کروایا گیا


سلامی بلے باز روہت شرما اور تیزگیند باز ایشانت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ٹسٹ سے باہر ہوگئے ہیں اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے باقی دو ٹسٹوں میں ان کا کھیلنا مشکوک ہے۔ روہت ہیمسٹرنگ چوٹ سے اور ایشانت عضلات میں کھینچاو کی پریشانی سے نجات حاصل کر رہے ہیں۔ دونوں کو یہ چوٹ یو اے ای میں آئی پی ایل کے دوران لگی تھی۔ ایشانت تو آئی پی ایل بیچ میں ہی چھوڑ کر ملک واپس ا?گئے تھے جبکہ روہت اپنی ٹیم ممبئی انڈینس کو پانچویں مرتبہ آئی پی ایل چمپئن بناکر ملک لوٹے ہیں۔


اے ایم یو گرلس اسکول میں یوم تعلیم پر منعقدہ کارڈ میکنگ، سلوگن رائٹنگ اور تقریری مقابلہ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ کارڈ میکنگ مقابلہ درجہ ششم سے ہشتم کی طالبا ت کے لئے تھا جس میں عفاف صغیر (ہشتم) نے اول، یاسمین (ہفتم) نے دوئم اور اسماء خاتون (ہشتم) نے سوئم انعام حاصل کیا۔ رُچی راجپوت (ہشتم) کو حوصلہ افزائی انعام سے نوازا گیا۔ سلوگن رائٹنگ مقابلہ میں انعمت رحمٰن (بارہویں جماعت) نے اول، صوفیہ یاسین (بارہویں جماعت) نے دوئم اور اقرا خان (دسویں جماعت) نے سوئم انعام حاصل کیا۔ مدیحہ انیس (نویں جماعت) اور قدسیہ رضوی (بارہویں جماعت) کو حوصلہ افزائی انعام دیا گیا۔ تقریری مقابلہ میں بصرہ حسن رضوی (دسویں جماعت)، اقرا پٹھان (نویں جماعت) اور عائشہ جبیں (نویں جماعت) نے بالترتیب اوّل، دوئم، سوئم انعام حاصل کیا

To Top