Urdu News

آر سی بی کو کوہلی کی جگہ کپتانی کسی اور کے سپرد کرنی چاہیے: گوتم گمبھیر

آر سی بی کو کوہلی کی جگہ کپتانی کسی اور کے سپرد کرنی چاہیے: گوتم گمبھیر

آر سی بی کو کوہلی کی جگہ کپتانی کسی اور کے سپرد کرنی چاہیے: گوتم گمبھیر

نئی دہلی ، 07 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں ایڈیشن میں سن رائزرس حیدرآباد کے ہاتھوں 6 وکٹ سے شکست کے بعد ویراٹ کوہلی کی زیرقیادت رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کا آئی پی ایل جیتنے کا خواب ایک بار پھر بکھر گیا ہے۔

آر سی بی کی شکست کے بعد ہندستانی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے کپتان کوہلی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ آر سی بی کو کوہلی کی جگہ کپتانی کسی اور کے سپرد کرنی چاہیے۔

گمبھیر نے اسپورٹس ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب آر سی بی کو کپتان تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

گمبھیر نے کہا’اصل میں مسئلہ ذمہ داری کے بارے میں ہے۔ آر سی بی کی ٹیم 8 سال تک ٹرافی کے بغیر ہے۔ 8 سال ایک لمبا عرصہ ہے۔ چاہے آپ کسی اور کپتان کو ٹرافی کے بغیر رکھیں ، یہ ذمہ داری کی بات ہے۔ ‘

انہوں نے کہا’یہ تب تک ہوتا رہے گا جب تک کہ لیڈر شپ کو اس نقصان کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جائے گا۔ میں سب کے لیے بہت افسردہ ہوں سپورٹ عملہ ، کوچ ، بیٹنگ کوچ۔ ہر سال کوچ بدلا جاتا ہے۔ لیکن مسئلہ کہیں اور ہے‘۔

واضح ہو کہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں ایڈیشن سے باہر ہونے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کپتان ویراٹ کوہلی نے مداحوں کی محبت اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

آئی پی ایل سیزن 13 کے ایلیمنیٹرمقابلے میں سن رائزرس حیدرآباد نے آر سی بی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس میچ میں ، آر سی بی نے پہلے بیٹنگ کی اور اے بی ڈی ویلیئرز کے بہترین 56 رنز کی بدولت 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 131 رنز بنائے۔ حیدرآباد کی طرف سے جیسن ہولڈر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ، حیدرآباد نے 19.4 اوورز میں 132 رنز بناکر میچ جیت لیا۔

کین ولیمسن نے 50 رنز کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلی جس نے حیدرآباد کے لئے میچ جیت لیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی آر سی بی کی ٹیم آئی پی ایل 13 سے باہر ہوگئی ہے۔

میچ کے بعد کپتان کوہلی نے کہا کہ انہیں پورے گروپ پر فخر ہے۔ کوہلی نے ٹویٹ کیا ’’اتا رچڑھاو والے مقابلے میں ایک اکائی کی حیثیت سے ہمارے لئے یہ ایک بہت بڑا سفر رہا ہے۔ ہاں کچھ چیزیں ہمارے حق میں نہیں گئیں ، اس کے باوجود مجھے پورے گروپ پر فخر ہے۔“

Recommended