Urdu News

سلمان خان نے ایک معاون اداکار کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا

سلمان خان نے ایک معاون اداکار کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا

سلمان خان نے ایک معاون اداکار کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا

اس عمر میں بھی سلمان غیر شادی شدہ ہیں اور ان کی فٹنس کی وجہ سے شائقین میں ان کا جنون اور جذبہ اچھی طرح سے دیکھا جاسکتا ہے۔ سلمان 27 دسمبر 1965 کو مدھیہ پردیش کے اندور میں پیدا ہوئے۔

ان کی والدہ سشیلا چرک ہندو ہیں اور والد سلیم خان ایک مسلمان ہیں۔ سلمان خان کے والد سلیم خان بالی ووڈ کے مشہورکہانی نویس رہے ہیں۔

بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ سلمان خان کا پورا نام عبد الرشید سلیم سلمان خان ہے۔ ان کے دو بھائی ارباز خان اور سہیل خان فلمی اداکار ہیں اور سلمان کی دو بہنیں بھی ہیں جن کا نام الویرا اور ارپتاہے۔

سلمان کو اپنے اہل خانہ سے بے حد محبت ہے۔ سلمان خان ، جو ایک فلمی کنبہ سے تعلق رکھتے ہیں ، نے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز بطور معاون اداکار کے طور پر 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم بیوی ہو توایسی‘ سے کیا تھا۔

فلم میں معاون اداکار ہونے کے باوجود سلمان نے اپنی اداکاری سے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی۔ 1989 میں سلمان کو فلم ’میں نے پیار کیا‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔

اس فلم میں سلمان کے ساتھ اداکارہ بھاگیاشری تھیں۔ فلم میں سلمان کی رومانوی شبیہہ اور اداکاری کو سب نے پسند کیا اور سراہا۔ اس فلم کے لئے سلمان کو فلم فیئر کا بہترین ڈیبیو ایوارڈ بھی ملا۔

اس کے بعد سلمان کو بالی ووڈ میں متعدد فلموں میں اداکاری کا موقع ملا۔ ان کی تمام فلموں کو ناظرین میں بے حد پسند کیا گیا۔

Recommended