Urdu News

جموں وکشمیر میں امن، استحکام و ترقی کے لیے جامع نقشہ تیار: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

جموں و کشمیر کی حکومت نے کئی گورننس یعنی حکومت داری میں کئی اصلاحات کی ہیں جن میں حکومت میں ملازمت دینے کا شعبہ بھی شامل ہے

جموں وکشمیر میں امن، استحکام و ترقی کے لیے جامع نقشہ تیار: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

سری نگر، 23 دسمبر( انڈیا نیرٹیو)

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں ترقی، امن اور استحکام کے لیے ایک اہم قدم میں، مرکز اگلے3 سالوں میں 30ہزارکروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گا۔

نمائندے کے مطابق ایل جی منوج سنہانے ایک نجی نیوز چینل کودیئے انٹرویو کے دوران بتایاکہ مرکز جموں وکشمیر کے نو تشکیل شدہ خطے میں امن، استحکام اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیےبڑے پیمانے پر معاشی پیکیج کے ساتھ تیار ہے۔

اگلے3 سالوں میں مرکز 30ہزارکروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا

انہوں نے دفعہ370کے بعدجموں وکشمیر کومرکزی زیرانتظام علاقہ بنانے کے بعد یہاں ہونے والی سماجی و اقتصادی اور سیاسی تبدیلیوں پر بھی روشنی ڈالی۔

منوج سنہا نے کہا کہ جموں کشمیر نہ صرف فطرت کے نقطہ نظر سے خوب صورت ہے بلکہ جموں و کشمیر کے رہائشی بھی’انتہائی باصلاحیت‘ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بے پناہ صلاحیت کے باوجود لوگوں کو بیرونی دنیا تک رسائی حاصل نہیں تھی۔ تاہم، جموں و کشمیر میں تبدیلی کی ہوائیں چل رہی ہیں اور لوگوں نے اعتراف کرنا شروع کردیا ہے کہ یہ ان کی اپنی بہتری ہے۔

ملی ٹنسی اورمالی بدعنوانی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں

ملی ٹنسی اورمالی بدعنوانی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر کا بجٹ دوسری ریاستوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، اور وقتا ًفوقتا مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کو خاطر خواہ مالی مدد بھی کی ہے۔

لیکن یہاں کے مقامی لوگوں نے اس سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔ صنعتوں کی کمی کی وجہ سے، مقامی افراد روزگار کے لیے سرکاری ملازمتوں پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔

افسوس کی بات ہے کہ ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں جموں و کشمیر

انہوں نے بتایاکہ یہ افسوس کی بات ہے کہ ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں جموں و کشمیر نے ترقی نہیں کی ہے۔منوج سنہا نے مزید کہا کہ جہاں تک دہشت پسندی کا تعلق ہے، سیکورٹی فورسز پہلے کی نسبت زیادہ حد تک اسے قابو میں رکھنے میں کامیاب رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز دراندازی کو روکنے میں انتہائی کامیاب رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں ڈی ڈی سی الیکشن حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے ہیں۔

خوشی ہے کہ انتخابات آزادانہ، پرامن اور منصفانہ انداز میں منعقد

ہمیں خوشی ہے کہ انتخابات آزادانہ، پرامن اور منصفانہ انداز میں منعقد ہوئے۔ پچھلے انتخابات کے مقابلے میں اس بار وؤٹنگ کی شرح فیصد میں اضافہ ہوا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے میں پولنگ کے کسی بھی کارکن پر حملہ یا زخمی نہیں ہوا تھا۔

منوج سنہاکاکہناتھاکہ ہمسایہ ممالک کی سازشوں کے باوجود ہم نے پرامن انتخابات کرائے ہیں۔اس سوال کے جواب میں کہ جموں و کشمیر میں ’بے روزگاری ایک بہت بڑا چیلنج ہے‘

اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے مرکز کا کیا روڈ میپ

اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے مرکز کا کیا روڈ میپ ہے، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم نے2015 میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے، یہاں صورت حال تیزی سے بدل رہی ہے۔

کورونا وائرس وبائی مرض نے ترقی کی رفتار کو متاثر کیا ہے، لیکن پچھلے3مہینوں میں اس میں ایک بار پھر تیزی آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 54 منصوبوں میں سے 20 کام مکمل ہوچکے ہیں اور بقیہ منصوبے جون تک مکمل ہوجائیں گے۔

بڑے منصوبے2022 تک مکمل ہوجائیں گے

بڑے منصوبے2022 تک مکمل ہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ، وزیر اعظم نے 2 آل انڈیا انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز، 5 میڈیکل کالجوں،این آئی ٹیز،آئی آئی ٹیز، اورآئی آئی ایمز اور دیگر سینٹرز آف ایکسیلنس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ منصوبے بھی وقت پر مکمل ہوں گے۔ بیروزگار کشمیری نوجوانوں کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے کہا کہ ہم نے تین چار محاذوں پر کام شروع کیا ہے۔

مرکز کی نئی تعلیمی پالیسی کو نافذ کرنے کے لیے

اس کے تحت، یہاں ایک مرکز کی نئی تعلیمی پالیسی کو نافذ کرنے کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔ دوسری بات یہ کہ ملازمتوں کیلئے جو بھرتی سرکاری شعبے میں ہیں، ایک مقررہ مدت کے اندر کی جا رہی ہیں۔

ہم اگلے 6 ماہ میں 25 ہزار سرکاری ملازمتیں دیں گے۔ لیکن صرف سرکاری ملازمتیں ہی کافی نہیں ہیں، لہٰذا حکومت جلد صنعتی کاری کی نئی پالیسی لائے گی۔ وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد، مرکزی کابینہ جلد ہی اسے کلیئر کردیتی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ اگلے2سے 3برسوں کے دوران مرکز جموں و کشمیر میں تقریبا 30 ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ اس کے لیے صنعتی پارکوں کی ترقی کے لئے 3ہزارایکڑ اراضی کا بینک بنایا گیا ہے۔

جموں وکشمیر کی ترقی کے لیے مرکز کا روڈ میپ تیار

انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کی ترقی کے لیے مرکز کا روڈ میپ تیار کیا گیا ہے جس میں صنعت، اکیڈمی، سماجی شعبے کے لوگوں کی شرکت کا تصور کیا گیا ہے۔ فی الحال، ٹاٹا گروپ نے بارہمولہ میں ایک مہارت ترقیاتی مرکز کا آغاز کیا ہے۔

اشوک لیلینڈ موٹر ٹریننگ انسٹی چیوٹ

اسی طرح کا ایک مرکز جنوری میں جموں میں کام شروع کرے گا۔ اشوک لیلینڈ موٹر ٹریننگ انسٹی چیوٹ بنا رہے ہیں۔ ان کے علاوہ، بڑے صنعتی گروپ جیسے آئی سی آئی سی آئی، وِپرو، ہندوجا، اڈانی، امبانی وغیرہ بھی یہاں کچھ کر رہے ہیں۔

فنون لطیفہ، ثقافت سے جوڑنے کا منصوبہ ہے

انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو کھیلوں، فنون لطیفہ، ثقافت سے جوڑنے کا منصوبہ ہے۔ یہاں بہت ساری اسکیمیں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔منوج سنہا نے کہا کہ2025 تک جموں وکشمیرکے 80 فیصد نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

نئے اراضی قانون کے بارے میں بات کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہاکہ اس سے یہاں کی معیشت کو فروغ ملے گا۔ جس طرح اتراکھنڈ میں مقامی لوگوں کے حقوق کو حاصل کیا گیا ہے، اسی طرح یہاں بھی محفوظ کیا جائے گا۔ اچھے نجی اسپتال، تعلیمی ادارے عام لوگوں کے لیے بنائے جائیں، ہم اسے یقینی بنائیں گے۔

Recommended