Urdu News

وزیر اعظم جناب مودی نے ہندوستان کو ایک نئی شناخت دی ہے :جناب تومر

وزیر اعظم جناب مودی نے ہندوستان کو ایک نئی شناخت دی ہے :جناب تومر

 

 زراعت اور کسانوں کی بہبود کےمرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج گوالیار.  میں لگھو ادیوگ بھارتی کے زیر اہتمام اسٹارٹ اپ کنکلیو-2023 کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جناب تومر نے کہا. کہ آج ہم برطانوی عہد کی غلامانہ ذہنیت سے نکل آئے ہیں، آج سارا منظر نامہ بدل گیا ہے. اور یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ ایک نئی شناخت

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MZL8.jpg

مرکزی وزیر جناب تومر نے کہا کہ ایک وقت تھا. جب ہمارے ملک میں ٹیلنٹ تھا لیکن ہم اسے پہچاننے کے قابل نہیں تھے۔ ان ہنرمندوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے کوئی ماحول نہیں تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ملک میں ہنر مند مایوس ہو رہے تھے. اور وہ بیرون ملک جانے پر مجبور تھے، لیکن آج ایسا نہیں ہے۔ وزیر اعظم جناب مودی نے اس صورتحال کو سمجھا اور ملک میں ایک مثبت ماحول بنایا. جس کی وجہ سے نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا بدل گئی ہے۔  ایک نئی شناخت

جناب تومر نے کہا کہ 2014 سے پہلے ملک میں صرف 31-32 اسٹارٹ اپ تھے. لیکن آج ان کی تعداد بڑھ کر 6500 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ صرف زرعی شعبے میں ان کی تعداد 2000 سے اوپر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا ہندوستان کی طاقت کو پہچان رہی ہے اور اس کا لوہا بھی مان رہی ہے۔

لگھو ادیوگ بھارتی کے زیر اہتمام اسٹارٹ اپ کنکلیو کا افتتاح مرکزی وزیر جناب تومر نے کیا

مرکزی وزیر جناب تومر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب مودی کی قیادت میں پوری دنیا میں ہندوستان کی شناخت قائم ہوئی ہے. اور دنیا میں ہندوستان کی طاقت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب ہندوستان کے وزیر اعظم یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کو یہ کہہ کر روکتے ہیں. کہ پہلے ہمارے بچوں کو باہر نکلنے دو تب ہندوستان کی طاقت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ اسی طرح ہمارے وزیر اعظم کا تعارف کرواتے ہوئے امریکی صدر بائیڈن  جب کہتے ہیں. کہ یہاں  ایک سورج، ایک دنیا اور ایک مودی ہے تو اس سے  پوری دنیا میں  ہندوستان  کا دوبارہ  وقار قائم ہوتا ہے۔

وزیر اعظم جناب مودی نے ہندوستان کو ایک نئی شناخت دی ہے :جناب تومر

اسٹارٹ اپ کنکلیو میں، مدھیہ پردیش کی حکومت میں ایم ایس ایم ای کے وزیر جناب اوم پرکاش سکلیچ.  ممبر پارلیمنٹ جناب وویک شیجوالکر، لگھو ادیوگ بھارتی کے عہدیداران  یعنی  قومی  تنظیمی سکریٹری  جناب پرکاش چندر. قومی صدر جناب بلدیو بھائی پرجاپتی، کل ہند جنرل سکریٹری جناب گھنشیام اوجھا . اور کل ہند سکریٹری جناب سمیر موندرا بھی موجود تھے۔

مضبوط پنچایتیں ملک کی ترقی کا باعث بنیں گی: تومر

Recommended