Urdu News

مرزا غالب نے آخر کیوں کیا تھا کلکتہ کا سفر؟

غالب کا سفر کلکتہ آخر کیوں اہم ہے؟ مرزا غالب نے آخر کیوں کیا تھا کلکتہ کا سفر؟

مرزا غالب نے کئی سفر کئے۔ سب سے مشکل سفر کلکتہ کا تھا۔ دوران سفر لکھنؤ، الہ آباد اور بنارس میں رکے۔ بنارس نے ان کو بہت متاثر کیا۔ مثنوی چراغ دیر اسی کی یاد گار ہے۔ بنارس کے ذکر کے بغیر غالب کا کلکتہ کا سفر مکمل نہیں ہوتا۔غالب کا سفر کلکتہ آخر کیوں اہم ہے؟ مرزا غالب نے آخر کیوں کیا تھا کلکتہ کا سفر؟

مرزا غالب اور ان کے اسفار

دہلی میں مستقل سکونت کے بعد مرزا غالب ؔدہلی سے باہر کلکتہ،رام پوراور میرٹھ جیسے شہروں کے سفرکیے۔ان میں سب سے لمبا سفر کلکتہ کا تھا۔اس شہر کا سفر انہوں نے پنشن کی بحالی کی غرض سے کیا تھا۔اس سلسلے میں وہ تقریباً تین سال دہلی سے باہر رہے۔اس سفر کے دوران انہوں نے لکھنو،الہ آباد،بنارس،پٹنہ اور بعض دوسرے شہروں میں بھی قیام کیا۔در اصل غالبؔ کو فیروز پور جھرکہ سے جو پنشن ملتی تھی اسے احمد بخش خان کے بیٹے نواب شمس الدین احمد خان نے بند کر دیا۔ غالبؔ معاشی تنگی سے پریشان تھے اس لیے انہیں قانونی چارہ جوئی کے لیے کلکتہ کا سفر کرنا پڑا۔

کلکتہ غالب اور پنشن

اس وقت ایسٹ انڈیا کمپنی کا دارالحکومت کلکتہ شہر ہی تھا۔گورنر اسی شہر میں رہتا تھا۔اس کی انتظامیہ کونسل کے سامنے غالب ؔ نے اپنا مقدمہ پیش کیا۔منت و سماجت کی،سفارشیں کرائیں،وظیفے کی بحالی کے لیے بڑی مشکلیں جھیلیں پھر بھی وہ کلکتہ سے خالی ہاتھ ہی لوٹے۔مرزا غالب ؔکلکتہ اپنی پنشن سے متعلق مقدمے کے سلسلے میں گیے تھے۔جسے وہ بحال کرانے میں ناکام رہے لیکن اس سفر سے مرزا غالب ؔ کو بہت فائدے ہوئے۔شہر کلکتہ غالب ؔ کو خوب پسند آیا۔وہ اپنے خطوط اور نظموں میں یہاں کی آب وہوا اور آموں کی خوب تعریف کی ہیں۔وہ وہاں کے ادبی مشاعروں میں بھی شریک ہوتے رہے۔اس شہر میں ان کے کئی اچھے دوست بھی ہو گئے تھے جن سے تا حیات دوستانہ رہا۔

شہر کلکتہ میں علمی معرکہ

کلکتہ میں غالب ؔ کو ایک علمی معرکہ کا بھی سامنا کرنا پڑا جس کا ذکر انہوں ”باد مخالف“نامی مثنوی میں کیا ہے۔اسی سفر کے دوران مرزا غالبؔ نے لکھنو میں چند ماہ قیام کیا۔لکھنو کے اہل علم نے ان کی خوب آو بھگت کی،لیکن بادشاہ غازی الدین حیدر اور اس کے نائب آغا میر کے دربار میں رسائی نہ ہوسکی۔لکھنو سے کانپور اور الہ آباد کے راستے بنارس پہنچے۔شہربنارس مرزا غالبؔ کو بہت پسند آیا اور اس شہر کی تعریف میں فارسی زبان میں ایک مثنوی بعنوان”چراغ دیر“ تحریر کیا۔

رام پور کا سفر اور غالب

مرزا غالب رام پور دو بار گئے۔پہلی مرتبہ 1860ء میں رام پور کا سفر کیا۔نواب یوسف خان غالب ؔ کے علمی پرستا راور محسن تھے۔غالب ؔکی تنگ دستی کے زمانے میں انہوں نے بطور وظیفہ سو روپیے ماہ وار مقرر کر دیا۔نواب یوسف علی خاں مرزا غالبؔکے شاگرد بھی تھے۔رام پور کے اہل علم میں غالب ؔکی بڑی قدر و منزلت تھی۔ان کی صحبت سے اہل رام پور مستفیض ہوئے۔

رام پور کا دوسرا سفر غالب نے 1865ء میں کیا تھا

مرزا غالب نے رام پور کا دوسرا سفرکیا تھا. جب نواب یوسف خان کا انتقال ہوا تھا۔ ان کے جاں نشیں نواب کلب علی خان نے بھی غالب کو ؔ خوب عزت دی. اور ان کی خاطر داری کی۔ انہوں نے بھی غالبؔ کا وظیفہ جاری رکھا . ۔1859ء میں غالبؔ نے میرٹھ کا سفر کیا۔اس وقت میرٹھ شہر میں ہی غالب ؔکے دوست نواب مصطفی خان شیفتہؔرہتے تھے۔ ان سے غالبؔ نے ملاقات کی۔شیفتہؔ اس زمانے کے بڑے بلند مرتبہ لوگوں میں تھے۔ ان کے نام غالب ؔکے خطوط سے پتہ چلتا ہے.  کہ شیفتہ ؔ  والہانہ لگاو تھا۔ سے ان کا

تحریر: ڈاکٹر شفیع ایوب، جے این یو، نئی دہلی
شہر کلکتہ اور مرزا غالب کا سفر کلکتہ

Recommended