Urdu News

برطانیہ سے لوٹے 6 افرادمیں نئے قسم کا کورونا وائرس

برطانیہ سے لوٹے 6 افرادمیں نئے قسم کا کورونا وائرس

New strain found in 6 people

نئی دہلی ، 29 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

ہندستان میں بھی برطانیہ میں پھیلے کورونا کی نئی قسم آگئی ہے ۔ برطانیہ سے واپس آنے والے چھ افراد میں کورونا کا ایک نیا وائرس ملا ہے۔ اس نئی قسم کا کورونا وائرس انتہائی متعدی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق ، وہاں سے واپس لوٹے 6 افراد کے نمونے یوکے ویرینٹ جینوم سے متاثر پائے گئے ہیں ، ان میں سے 3  افرادبنگلورو ، 2 سی سی ایم بی حیدرآباد اور ایک این آئی وی پونے میں داخل ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ، ریاستی حکومتوں نے ان تمام متاثرہ افراد کوطبی سہولت میں الگ تھلگ رکھا ہوا ہے۔ ان کے ساتھ رابطے میں آنے والوں کو بھی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ، ان کے ساتھ سفر کرنے والوں ، خاندانی رابطوں اور دیگر افراد کے لئے بھی ٹریسنگ مہم شروع کردی گئی ہے۔ معلومات کے مطابق ، دوسرے نمونوں کی جینوم  سکونسنگ بھی جاری ہے۔ متاثرہ تمام افراد کی حالت پر نظر رکھی جارہی ہے۔

Recommended