Urdu News

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 45ہزار،903 نئے معاملے ، 490 افراد کی موت

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 45ہزار،903 نئے معاملے ، 490 افراد کی موت

نئی دہلی ، 09 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 85 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 45 ہزار 903 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ، کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 85لاکھ،53ہزار،657 ہوگئی ہے۔ کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 490 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی ، اس بیماری سے اموات کی تعداداب 1لاکھ،26ہزار،611 تک جاپہنچی ہے۔

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 5لاکھ،09ہزار،673 فعال مریض ہیں۔راحت کی خبر یہ بھی ہے کہ کورونا سے اب تک 79لاکھ،17ہزار،373 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ ملک میں صحت یابی کی شرح بڑھ کر 92.56 فیصد ہوگئی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں 08 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ ہوئے

ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 08 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کئے گئے۔ آئی سی ایم آر کے مطابق 08 نومبر کو 08لاکھ،35ہزار،401 ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 11کروڑ،85لاکھ،72ہزار،192 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

Recommended