Urdu News

گجرات کے کچھ میں زلزلہ سے لوگ دہشت میں

گجرات کے کچھ میں زلزلہ سے لوگ دہشت میں

گجرات کے کچھ میں زلزلہ سے لوگ دہشت میں

بھوج / احمدآباد ، 30 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

آج صبح 9.46 بجے کے قریب کچھ میں 4.3 شدت کے زلزلے نے ایک بار پھر سب کو خوفزدہ کردیا۔ زلزلے کا مرکز کھاوڑا سے 26 کلومیٹر دور بتا یا گیا ہے۔

گزشتہ رات 2 بج کر 19 منٹ پر بھچاو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 2.2 تھی۔ زلزلے کا مرکز بھچاؤسے 12 کلومیٹر دور بتایا گیا ہے۔ جن لوگوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے وہ گھروں سے باہرنکل آئے۔

کچھ کے عوام ابھی تک 20 سال پہلے کے ہولناک زلزلے کو نہیں بھولے ہیں ،آج صبح 9.46 کے لگ بھگ 4.3 شدت کے زلزلے نے کچھ کو ہلا کر رکھ دیا۔

زلزلے کے جھٹکے کچھ کے بیشتر علاقوں میں محسوس کیے گئے کیوں کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 سے اوپر تھی۔ چوں کہ کھاوڑا اس زلزلے کا مرکز تھا ، اس نے سوراشٹر اور شمالی گجرات کے کچھ حصوں کو بھی متاثر کیا۔

سب سے زیادہ شدت کچھ ، علاقے بھج میں ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ رات 2 بجکر 19 منٹ پر بھچاو میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 2.2 تھی۔ زلزلے کا مرکز کھاوڑا سے 26 کلومیٹر مشرق جنوب میں بتایا گیا ہے۔

Recommended