Urdu News

ترکی کے وزیرخزانہ اورصدر طیب اردغان کے داماد مستعفی

ترکی کے وزیرخزانہ اورصدر طیب اردغان کے داماد مستعفی

ترکی کے وزیرخزانہ اورصدر طیب اردغان کے داماد مستعفی

انقرہ،09نومبر(انڈیا نیرٹیو)

ترکی کے وزیر خزانہ اور صدر رجب طیب اردغان کے داماد بیرات البیرق اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔انھوں نے مبیّنہ طور پر ملک میں جاری مالی بحران پر قابو پانے میں ناکامی کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے مگر انھوں نے انسٹاگرام پر جاری کردہ بیان میں لکھا ہے کہ وہ خرابیِ صحت کی بنا پر عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔

انھوں نے لکھا ہے کہ ”منصبِ وزارت پر کوئی پانچ سال تک فائز رہنے کے بعد میں نے صحت کے مسائل کی وجہ سے (وزیرخزانہ) کی حیثیت سے اپنے فرائض جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔“وہ مزید لکھتے ہیں کہ وہ اب اپنے خاندان کے ساتھ مزید وقت گزاریں گے، جسے وہ نظرانداز کرتے رہے ہیں۔

آیا ان کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے یا نہیں،اس کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ان سے پہلے اس سال کے اوائل میں ترک وزیرداخلہ سلیمان سوئلو بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے لیکن صدر اردغان نے ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا تھا اور وہ آج تک اس منصب پر فائز چلے آرہے ہیں۔

بیرات البیرق ترک صدر کی بڑی بیٹی ایسریٰ سے بیاہے ہوئے ہیں۔وہ 2018سے ترکی کے وزیر خزانہ چلے آرہے تھے۔اس سے پہلے وہ 2015سے 2018تک توانائی کے وزیر رہے تھے۔ان کے مستعفی ہونے سے ایک روز قبل ہی صدر طیب اردغان نے ترکی کے مرکزی بنک کے گورنر کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔وہ ڈالر کے مقابلے میں ترک لیرا کی گرتی ہوئی قدر پر قابو پانے میں ناکام رہے تھے۔اس سال اب تک ترک لیرا ڈالر کے مقابلے میں 30 فی صد قدر کھو چکا ہے۔

صدر اردغان نے سابق وزیرخزانہ ناجی اگبل کو مرکزی بنک کا نیا گورنر مقرر کیا ہے۔ان کے پیش رو برطرف گورنر مراد یوصل سولہ ماہ تک عہدے پر فائز رہے تھے۔ واضح رہے کہ ان کے پیش رو سابق گورنر بنک دولت ترکی مراد چیتنکایا کو بھی صدر نے 2019میں برطرف کردیا تھا۔

Recommended