Urdu News

فوجی ا عزازات کے ساتھ شہید جوان کی آخری رسومات

فوجی ا عزازات کے ساتھ شہید جوان کی آخری رسومات

فوجی ا عزازات کے ساتھ شہید جوان کی آخری رسومات

نظام آباد۔13نومبر(انڈیا  نیرٹیو)

جموں کشمیر کے کپواڑہ میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے فوجی جوان مہیشور عرف مہیش کے جسد خاکی کو کل رات ڈیڈیگل ایرپورٹ لایا گیا جہاں پر ریاستی گورنر تمیلی سائی سندریا راجن، ریاستی وزیر عمارت و شوارع پرشانت ریڈی،ایم ایل سی کے کویتا،سابق رکن پارلیمنٹ نظام آبادمدھوگوڑ یاشکی نے ایرپورٹ پہنچ کر شہید فوجی کی جسد خاکی حاصل کیا اور خراج عقیدت پیش کی گئی اور یہاں سے ایمبولنس کے ذریعہ ان کے آبائی مقام ضلع نظام آباد کے ویلپور منڈل کے کومن پلی لایا گیا اور عوام کے دیدار کے لیے نعش کو رکھا گیا جہاں پر ضلع نظام آباد کے علاوہ جگتیال، نرمل ضلع سے سینکڑوں افراد پہنچ کر شہید فوجی نوجوان کا دیدار کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔

ریاستی حکومت کی جانب سے ریاستی وزیر پرشانت ریڈی، رکن پارلیمنٹ نظام آباد ڈی اروند، ضلع کلکٹر نارائن ریڈی، پولیس کمشنرکارتیکیا، صدرنشین ضلع پریشد جی وٹھل راؤ کے علاوہ ضلع کانگریس کے صدرمانالا موہن ریڈی، سابق رکن اسمبلی بالکنڈہ ای انیل کمار، ٹی آرایس قائدطارق انصاری، بی جے پی ضلع صدر بسوا لکشمی نرسیا کے علاوہ دیگر کئی اہم قائدین نے آج کومن پلی پہنچ کر ان کے آخری رسومات میں شرکت کی۔

شہید فوجی نوجوان مہیشور کی آخری رسومات فوجی اعزازت کے ساتھ انجام دی گئی اور فوجی رسومات کے تحت ان کی میت پر سے ہندوستانی پرچم کو نکالتے ہوئے ان کی اہلیہ سوہاسنی کے حوالے کیا گیا۔ریاستی حکومت نے شہید فوجی جوان کے افراد خاندان کو 50 لاکھ روپئے ایکس گریشیاء، خاندان میں ایک ملازمت اور رہائشی مکان کیلئے اراضی فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

Recommended