Urdu News

یوکرین پر روسی حملہ: دارالحکومت کیف میں کئی عمارتیں منہدم، کئی شہروں کی بجلی گل

کیف، 15 دسمبر (انڈیا نیریٹو)

روس نے ایک بار پھر یوکرین پر زور دار حملہ کیا ہے۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں کئی بڑی سرکاری عمارتوں کو منہدم کر دی گئیں۔ یوکرین کے کئی شہروں میں بجلی گل ہو گئی ہے۔ ادھر کیف کے میئر نے روس کے دس ایرانی ڈرونز کو مارگرانے کا دعوی کیا ہے۔

کئی شہروں کی بجلی گل ہوگئی ہے

یوکرین پر روسی حملے کے دسویں مہینے میں بھی جارحیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ روسی افواج نے یوکرین کے کئی شہروں پر بیک وقت ایرانی ڈرون حملے کیے ہیں۔ شہر کے تباہی کے دہانے پر پہنچنےسے صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ کئی شہروں کی بجلی گل ہوگئی ہے۔ صرف اوڈیسا شہر میں 15 لاکھ افراد کے گھروں کی بجلیگل ہے اور لوگ اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں بھی دھماکوں کی گونج سنی گئی۔ کیف پر بھی ایرانی ڈرون سے حملے کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے شہر کی اہم سرکاری عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔

یوکرینی انٹیلی جنس کے ڈپٹی چیف جنرل ویڈیم اسکیبٹسکی نے بتایا کہ اب روس حملے میں یوکرین کے ہی میزائل استعمال کر رہا ہے۔ یوکرین پرروس ان میزائلوں سے حملہ کر رہا ہے جنہیں یوکرین نے 1990 میں سوویت یونین سے علیحدگی اختیار کرتے وقت روس کے حوالے کیے تھے ۔ درحقیقت 1990 میں سوویت یونین سے علیحدگی کے وقت یوکرین کے پاس جوہری ہتھیاروں کا دنیا کا تیسرا بڑا ذخیرہ تھا۔

جنرل اسکیبٹسکی نے کہا کہ کے ایچ-55 سب سونک کروز میزائل کا ملبہ 1970 کی دہائی میں یوکرین میں بنایا گیا کے ایچ ۔55سب سونک کروز میزائل کا ملبہ گذشتہ دنوں روسی حملے کے بعد خمیلنیتسکی کے علاقے سے ملا تھا۔ یہ میزائل ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ نہ صرف میزائل یوکرین میں بنایا گیا تھا بلکہ جس ٹی یو ۔160بمبار سے اسے گرایا گیا، وہ بھی یوکرین میں بناتھا۔

 

Recommended