Urdu News

کملا ہیریس کی جیت کے بعدامریکہ سے ہندستان تک جشن

کملا ہیریس کی جیت کے بعدامریکہ سے ہندستان تک جشن

کملا ہیریس کی جیت کے بعدامریکہ سے ہندستان تک جشن

واشنگٹن ، 08 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

صدارتی انتخابات میں امریکی ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن نے اکثریت حاصل کرلی ہے۔ بائیڈن امریکہ کے 46 ویں صدر بننے جارہے ہیں۔ ہندستانی نژاد کملا ہیریس امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر ہوں گی۔ اس کے ساتھ ٹیکساس اور فلوریڈا میں مقیم ہزاروں تامل اور تیلگو حامیوں نے جوبائیڈن اور کملا ہیرس کی فتح کی خوشی میں ہندستان کے ساتھ ساتھ امریکہ میں بھی دیوالی کی تقریبات کا اعلان کیا ہے۔ فتح کے وقت سینکڑوں افراد لنکن میموریل میں جمع ہوتے دیکھے گئے ہیں۔

فلوریڈا اور ٹیکساس میں تمل حامیوں نے اطلاع دی کہ کملا ہیرس نہ صرف امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر ، بلکہ پہلی سیاہ فام خاتون نائب صدر بھی بن گئیں۔

نیو یارک میں ، ہزاروں افراد ٹائم اسکوائرپر فتح کاجشن منانے کے لیےسڑکوں پر نکلے اور خوشی کا اظہار کیا۔ جوبائیڈن اور کملا ہیرس کی فتح کی خوشی میں ، ڈیموکریٹس کے سابق صدر بارک اوباما اور بل کلنٹن نے اسے جمہوریت کی فتح قرار دیا ہے۔

Recommended