Urdu News

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: پرینکا نے 20 کلومیٹر واک میں چاندی اور وکاس نے کانسہ کا تمغہ جیتا

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: پرینکا نے 20 کلومیٹر واک میں چاندی اور وکاس نے کانسہ کا تمغہ جیتا

ہندوستان کی پرینکا گوسوامی اور وکاس سنگھ نے اتوار کو یہاں ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے آخری دن بالترتیب خواتین اور مردوں کی 20 کلومیٹر ریس واک مقابلے میں چاندی اور کانسہ کے تمغے جیتے۔ قومی ریکارڈ ہولڈر پرینکا  خواتین کی 20 کلومیٹر پیدل چال  میں چین کی یانگ لیوجنگ (1:32:37) سے پیچھے رہیں اور  ایک گھنٹہ 34 منٹ اور 24 سیکنڈ کا  وقت لے کر دوسرے مقام پر رہیں۔اس طرح انہوں نے اس مقابلے میں چاندی کا تمغہ اپنا نام کیا۔ ان نے بعد جاپان کی یوکیکو اومینو نے 1:36:17 کے وقت کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیتا۔

تاہم پرینکا کا بہترین وقت 1 گھنٹہ 28 منٹ اور 45 سیکنڈ ہے۔ اس مقابلے  میں حصہ لینے والی ایک اور ہندوستانی بھاونا جاٹ 1 گھنٹہ 38 منٹ اور 26 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہیں۔ مردوں کی 20 کلومیٹر پیدل چال میں وکاس نے ایک گھنٹہ 29 منٹ اور 32 سیکنڈ کا وقت  لے  کر کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ اس مقابلے میں جاپان کے یوتارو مورایاما (1:24:40) نے سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ چین کے وانگ کائی ہوا(1:25:29) نے چاندی کا تمغہ جیتا۔

بھارت کے قومی ریکارڈ ہولڈر اکشدیپ سنگھ ریس مکمل  نہیں کر سکے کیونکہ انہیں ججوں نے نااہل قرار دے دیا۔ وکاس کا بہترین وقت ایک گھنٹہ، 20 منٹ، پانچ سیکنڈ ہے۔ بین الاقوامی سطح پر یہ ان کا پہلا تمغہ ہے۔ دولت مشترکہ کھیل2022 میں 10 کلومیٹر پیدل چال میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پرینکا اور وکاس 17 سے 29 اگست تک ہنگری کے بڈاپیسٹ میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ اور 2024  میں ہونے والے  پیرس اولمپکس کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکے ہیں۔

Recommended